خودکوعورتوں کے حقوق کی علمبردار کہنے والی خواتین خانزادہ کی حمایت میں آگئیں

5kskjhdjdhjhdjcbjdbjd.png

خاتون اینکرز کی جانب سے خاور مانیکا کے انٹرویو کے معاملے پر شاہزیب خانزادہ کی حمایت پر صحافی برادری پھٹ پڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خاور مانیکا کا انٹرویو کرنے والے اینکر شاہزیب خانزادہ کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا ہے، تاہم عاصمہ شیرازی اور رابعہ انعم کی جانب سے شاہزیب کیلئے حمایتی بیانات سامنے آئے ہیں جس پر ان کی اپنی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہی انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔

عاصمہ شیرازی نے ماضی میں آصف علی زرداری کی بیوی ہونے کی دعویدار خاتو ن کے انٹرویوز کا حوالہ دیتے ہوئے شاہزیب خانزادہ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا اور کہا تھا کہ عمران خان اس ملک کے وزیراعظم تھے اور وہ اس ملک میں ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار تھے، پھر یہ انٹرویو کیوں اہم نہیں ہے؟ شاہ زیب خانزادہ نے خاور مانیکا سے تمام سوالات پوچھے۔

https://twitter.com/x/status/1726661468937150976
جیو نیوز کی سابقہ اینکر اور صحافی رابعہ انعم خاور مانیکا نے جس طرح آج عمران خا ن کی مخالفت کی وہ ماضی میں ایسے ہی جیو کی مخالفت کرتے تھے، آج وہ جیو نیوز پر آکر اسی کی خبروں کی تصدیق کررہے ہیں، ان لوگوں کی پوری زندگیاں گول مال ہیں، شاہزیب نے ان کی باتیں ریکارڈ پر لاکر اچھا کیا، یہ کل کو پھر مکر جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1726687518156881976
اینکر اور یوٹیوبر سلمان درانی نے عاصمہ شیرازی کا بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ ایسے بولو کہ سچ لگنے لگے، عاصمہ جی یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، یہاں انسان بہت جلدی پکڑا جاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1726710504247427551
صحافی سفینہ خان نے کہا کہ ایک شخص کی نفرت میں عورت کی تذلیل پر بھی اندھا نہیں ہونا چاہیے کہ شرمندہ ہونا پڑے، زرداری صاحب کی اہلیہ ہونے کی دعویدار خاتون کا انٹرویو8 سال پرانا ہے جب ملک میں نواز شریف کی حکومت تھی، عمران خان کی نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1726694312992506048
صحافی اہتشام الحق نے کہا کہ خبر کے چکر میں لوگوں کی چادر چاردیواری پھاڑ دو، میاں بیوی کی باتیں سرعام کردو، اس انٹرویو میں تو اور کچھ بھی نہیں تھا۔

https://twitter.com/x/status/1726676102259810565
پی ٹی آئی کینیڈا کے رہنما طلعت کاشف نے بھی عاصمہ شیرازی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک عورت کی کردار کشی پر شاہزیب کو شاباشی دے رہی ہیں، آپ کسی کی بیوی پر تہمت لگاررہی ہیں، اللہ سے ڈریں، خدا کی پکڑ بہت مضبوط ہوتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1726698921412493352
ایک صارف نے لکھا کہ عاصمہ شیرازی کا مطلب ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ ہی گھٹیا سیاست کی، پہلے زرداری کے خلاف ایک خاتون کو لانچ کیا اور اب بشریٰ بی بی کے خلاف خاور مانیکا کو لانچ کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1726831600183513293
 

Back
Top