
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے عمران خان کوئی بھی کام اپنے مال پر نہیں کرتے، یہ تو وہ لوگ ہیں جو زکوۃ کےپیسے بھی سیاسی فنڈز میں جمع کروادیتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے لاہور میں خواجہ رفیق کی برسی کے موقع منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کیا اور عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ خود اور ان کے پیروکارجیب کترےہیں،انہوں نے تو زکوۃ کےپیسوں کو سیاسی فنڈز میں جمع کروایا اور ان پیسوں سے ستر لاکھ روپے ایک خاتون کو بھی دیئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ تھی کہ جب عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ہوئی تھی تب الیکشن کروانے چاہیے تھے، تاہم اب حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، ہم بلیک میل ہوکر ملک میں انتخابات نہیں کروائیں گے۔
دوسری جانب خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے ایک دو سال اور ٹھوکر کھانی ہے،آخرکار انہیں ہمارے پاس ہی آنا پڑے گا، تم ایک بار پھر واردات کرنا چاہتے ہو، جنرل باجوہ قصوروار نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آپکو کیا سمجھتا تھا اور آپ کیا نکلے، آپ نے یہ ریاست مدینہ بنائی؟ آپ نے سیاست کو گندا کردیا ہے
حامد میر کا خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ والے خوش نہ ہوں آڈیوز، ویڈیوز سب کی آئیں گی، اس حمام میں سب ننگے ہیں،عمران خان کو مسلط کرنے کے ذمہ دار شہباز شریف بھی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ، جنرل نوید مختار اور جنرل فیض کی میٹنگ ہوئی جس میں کہا گیا کہ عمران خان کو نہیں لانا، شہباز شریف کو بلا کر وزیراعظم بننے کی پیشکش کی گئی لیکن شہبازشریف نے اپنے بھائی کیساتھ کھڑا ہونیکا فیصلہ کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamidh111.jpg