خواتین کے عالمی دن پر خواتین ،کارکنان پر تشدد،مقبوضہ کشمیر کی منظرکشی

arifhaaiahs.jpg

خواتین کے عالمی دن پر پولیس کا خواتین پر لاٹھی چارج مقبوضہ کشمیر کی منظرکشی۔۔سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر 77 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، وہ کتنی دفعہ عدالتوں میں پیش ہوں گے: سینئر صحافی

نجی ٹی وی چینل جی این این نیوز کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑی بدقسمتی ہے خواتین کے عالمی دن پر خواتین کے دوپٹے اتار کر ان پر کیمیکل والا پانی پھینکا گیا۔ عورت ڈے پر مائوں بہنوں کی عزت محفوظ نہ ہو اور ہمارے جان ومال کی محافظ پولیس نے جیسے خواتین پر لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس پھینکی اس سے ایسا لگ رہا تھا کہ یہ مقبوضہ کشمیر کا علاقہ ہے۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر 77 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، وہ کتنی دفعہ عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ میری خبر کے مطابق عمران خان اگر باہر نکلتے تو کچھ لوگ انہیں ٹارگٹ بنا سکتے تھے جبکہ پروگرام کے میزبان سعید قاضی نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ملک گیر احتجاج کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

سینئر صحافی وتجزیہ نگار شہزاد حسین بٹ نے بتایا کہ عوام کا جم غفیر سڑکوں پر نکلا تو پولیس نے ٹولیوں کی صورت میں جگہ جگہ روکنا شروع کر دیا تھا اور بہت سے کارکنوں کو زخمی کیا گیا۔ تحریک انصاف کا کارکن علی بلال عرف ظل شاہ جو اسلام پورہ لاہور کا رہائشی بتا گیا ہے پولیس کے سر پر ڈنڈے مارنے اور وحشیانہ تشدد سے سے شدید زخمی ہو گیا جسے پی ٹی آئی کارکن زخمی حالت میں اٹھا کر سروسز ہسپتال لائے تھے وہ شہید ہو گیا۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے پاس کون سا ایسا اسلحہ تھا کہ ان پر ایسے وحشیانہ تشدد کیا گیا؟ اور خبر دیتے ہوئے بتایا کہ میری سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے گفتگو ہوئی ہے، وہ کسی سے گفتگو کر رہے تھے جس میں 2 شہادتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
 

Back
Top