خبردار! یہ غذائیں اور مشروب ان اوقات میں ہرگز استعمال نہ کریں

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
425581_43109887.jpg


اچھی صحت کیلئے غذا کا استعمال بہت ضروری ہے لیکن ان غذاؤں کو اگر غلط وقت پر استعمال کیا جائے تو اس کے منفی اثرات سامنے آتے ہیں۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف نوعیت کی غذاؤں کو کھانے کے حوالے سے ان کے مناسب اوقات کا جاننا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے 10 چیزوں کو ان کے صحیح وقت پر نہ کھانے سے خبردار کیا ہے۔

ملک شیک

Milkshake.jpg


مختلف قسم کے پھلوں سے بنے ملک شیکس کا استعمال جسمانی توانائی کے حصول کیلئے بہت اچھا ہے لیکن اگر آپ نے ان کو رات کے اوقات میں استعمال کیا تو یہ آپ کے وزن میں اضافے کا سبب بنیں گے، اس لیے کہ جسم رات میں کوئی سرگرمی انجام نہیں دیتا لہذا رات کے وقت اس سے دُور رہنے کی کوشش کریں۔

مُسمّی کا جُوس

orange.jpg


مُسمّی کا جوس وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کو دن کے وقت پینے سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور چستی کا احساس ہوتا ہے۔ تاہم فولک ایسڈ اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہونے کے سبب رات کے وقت اس کو پینے سے معدے میں تیزابیت کا تناسب بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں معدے میں جلن ہوتی ہے۔

کافی

Coffee.jpg


بہت سے لوگ جاگنے میں مدد حاصل کرنے کے لیے شام کے وقت کافی پینے کا سہارا لیتے ہیں۔ بالخصوص وہ لوگ جو رات کی شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔ تاہم یاد رکھیے کہ غذائی ماہرین کے مطابق یہ انتہائی خراب عادت ہے۔ شام کے وقت کافی پینے سے ہاضمے میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کیفین پر مشتمل ہونے کے سبب یہ بے خوابی کا باعث بھی بنتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ کافی کا استعمال دن کے اوقات میں کیا جائے۔

چاکلیٹ

chocolate.jpg


چاکلیٹ ایسے عناصر سے بھرپور ہوتی ہے جو جسمانی صحت کو تقویت دیتے ہیں اور امراض قلب سے متاثر ہونے کے مواقع کم کرتے ہیں۔ تاہم رات کے وقت گہرے بھوری چاکلیٹ کھانے سے صورت حال بالکل برعکس ہو جاتی ہے۔ اس وقت میں یہ برے موڈ کا باعث اور فشار خون کم کرنے کا ذریعہ بن جاتی ہے کیونکہ اس میں شکر کی مقدار کم اور کوکو کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

سیب

apple(1).jpg


سیب

بہت سے فوائد اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ شام کے وقت سیب کھانے سے معدے میں جلن کا احساس ہوتا ہے، اس لیے کہ یہ معدے میں تیزابیت کی سطح کو بڑھا دیتا ہے لیکن دن کے وقت سیب کھانے سے آنتوں کی کارکردگی اچھی ہو جاتی ہے۔

دودھ

milk(1).jpg


دودھ کے بے شمار فائدے ہیں تاہم دن کے وقت دودھ پینے سے عموما سستی پیدا ہوتی ہے، اس لیے کہ یہ ہضم ہونے میں زیادہ وقت لیتا ہے۔ البتہ رات کے وقت ایک گلاس دودھ پینے سے جسم کو آرام ملتا ہے۔

چاول

dalchwal.jpg


غذائی ماہرین کے مطابق جہاں تک ممکن ہو رات کے وقت چاول کھانے سے گریز کریں۔ رات کے وقت چاول کھانے سے پیٹ میں اُپھارا محسوس ہوتا ہے اور نیند میں خلل بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ رات میں چاول کھانا موٹاپے کا سبب بنتا ہے کیونکہ اس کو ہضم ہونے میں زیادہ وقت درکار ہوتا
ہے۔

سبز چائے
سبز چائے کا فوائد سے بھرپور ہونا سب کے سامنے ہے۔ تاہم اگر سبز چائے کو صبح میں خالی معدے کے ساتھ پیا جائے تو اس کے نتیجے میں جلن اور خشکی محسوس ہوتی ہے۔ لہذا بہتر ہے کہ اسے بھرے پیٹ پر دن کے بقیہ اوقات میں استعمال کیا جائے۔

مکھن

butter(2).jpg


دن کے اوقات میں مکھن کھانے سے ہاضمے میں آسانی ہوتی ہے اور معدے کی صحت اچھی رہتی ہے۔ تاہم رات کے وقت مکھن کھانے سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے ، معدے میں جلن محسوس ہوتی ہے اور ہاضمے کے مسائل بھی سامنے آتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس سے سانس لینے کے عمل پر بھی اثر پڑتا ہے اور نزلہ اور کھانسی بھی ہو سکتی ہے۔

کیلا

Banana.jpg


کیلا اینٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے، اس لیے یہ معدے کی جلن کے احساس میں کمی لاتا ہے۔ دن کے دوران کیلا کھانا نہایت مفید ہوتا ہے اور جسم کو سرگرم رہنے کے لیے مطلوب توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔ تاہم رات کو کیلا کھانا کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے جن میں نزلہ اور کھانسی شامل ہیں۔ لہذا
رات کے وقت کیلا کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

Source
 
Last edited by a moderator:

Back
Top