
یوم آزادی کے روز لاہور کے مینارِ پاکستان میں دست درازی کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرم کے کیس میں ملوث 2 ملزموں کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے سیشن کورٹ نے خاتون ٹک ٹاکر کو بے لباس کرنے اور دست درازی کے کیس میں دو ملزمان شہریارخان اور ارسلان کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے دونوں ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرا کے انھیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان پرسیلفی لیتے ہوئے خاتون کے قریب جانے کا الزام لگایا گیا لیکن ملزمان کے موبائل سے سیلفی برآمد نہیں ہوئی، مزید کہا گیا کہ خاتون اور دیگر گواہوں کی جانب سے ملزمان کی شناخت بھی نہیں ہو سکی تھی۔
عدالت نے دیگر دو ملزمان افتخار اور عابد کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں مسترد کردیں۔
واضح رہے کہ مینارِ پاکستان میں 14 اگست کو چار سو قریب افراد نے خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں،جس کے بعد حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/mXmhSrB/12.jpg