خاتون بنک برانچ مینجر 2 کروڑ روپے چرانے کے بعد عہدے سے مستعفی

fia-hh.jpg

اسلام آباد میں ایک بینک کی خاتون برانچ مینجر نے کسٹمر کے اکاؤنٹ سے2 کروڑ روپے چرا کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے شواہد کی روشنی پر بینک کی خاتون برانچ مینجر کے خلاف دفعہ420 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نجی بینک کی برانچ کی مینجر نے جعلی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے ایک کسٹمر کے اکاؤنٹ سے 20 ملین روپے نکلوائے ،جب صارف کو اپنے اکاؤنٹ سے اتنی بڑی رقم نکلوانے کی خبر ہوئی تو خاتون مینجر نے کسٹمر کو ایک جعلی بینک اسٹیٹ منٹ دکھا کر مطمئن کرنے کی کوشش بھی کی۔

خاتون بینک مینجر نے فراڈ کے بعد بینک کی نوکری سے استعفیٰ بھی دیدیا، پولیس ملزمہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے گھر پر چھاپہ مار کر 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کی۔

ملزمان کے قبضے سے 14 کروڑ روپے، 9لاکھ 16 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ، 190 ملین ایرانی ریال، 10 ملین عراقی دینار اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لی گئیں۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
واہ ایف آئی اے کے شیرو ، چودہ ارب چوری کرنے والے کو مالک بنا دیا ، تفتیشی رضوان کو قتل کروا دیا اور پھر قانون کی ڈراما بازی ، اگر باجوہ کے سسر یا کسی جنرل یا وزیر نے فون کر کے چھڑوا نہ لیا تو ایف آئی اے کی دہاڑٓٓی پکی ، بیچارے تفتیشی تو کوسنے دیتے رہ جائیں گے ۔۔
 

Back
Top