
وفاقی حکومت نے بجلی نادہندگان سے وصولی کیلئے ڈسکوز و سرکاری ملازمین کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے وفاقی حکومت نے بجلی استعمال کرنے والے ڈیفالٹرز سے وصولی کیلئے نیا منصوبہ تیار کرلیا ہے، اس منصوبے کے تحت واجبا ت وصول کرنے کیلئے ڈسکوز ملازمین، سول انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے پاور ڈویژن نے ایک سمر تیار کی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ دو سے تین سال والے نجی شعبے کے ڈیفالٹر سے وصولی کرنے والوں کو 5 فیصد رقم انعام میں دی جائے گی۔
اس کے علاوہ تین سال سے زائد والے ڈیفالٹرز سے وصولی پر 7 فیصد، کنکشن منقطع ہونے والے ڈیفالٹرز سے وصولی پر 5 سے 7 فیصد انعام دینے کی تجویز ہے، جو بھی بجلی چوری کی نشاندہی کرنے گا اسے وصولی کا 10 فیصد انعام بھی دیا جائے گا۔
سمری کے مطابق کل انعام کا 80 فیصد حصہ سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں جبکہ 20 فیصد حصہ بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو دیا جائے گا، انعامی رقم بجلی کمپنیوں میں ایک مخصوص اکاؤنٹ کے ذریعے ادا کی جائے گی جبکہ واجبات کی وصولی کیلئے حاصل رقم کے ہی کچھ حصے کو بطور انعام دینے کی ان تجایوز کا اطلاق وفاقی کابینہ، توانائی کمیٹی کی منظوری کی بعد ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1807483668086018119
https://twitter.com/x/status/1808401882001412146
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8wasosslllnakjs.png
Last edited by a moderator: