
ملک کی آبادی اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور عمران خان نے کونڈمز پر بھی ٹیکس لگادیا۔۔ عامر متین، رؤف کلاسرا کا انکشاف
حکومت کے منی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے شو میں رؤف کلاسرا نے کہا کہ حکومت نے ماچس کی ڈبی کو بھی نہیں چھوڑا، یہاں تک کہ فیملی پلاننگ کیلئے جو ٹولز استعمال ہوتے ہیں، ان پر بھی ٹیکس لگ گیا ہے۔
رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اس ملک کی آبادی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے خان صاحب نے اس پر بھی ٹیکس لگادیا ہے۔حکومت کہتی ہے کہ ہم اس پر بھی پیسے لیں گے، اگر آپ آبادی کنٹرول کرنے کا اگر کوئی طریقہ استعمال کریں گے تواس پر بھی شوکت ترین اینڈ کمپنی نے ٹیکس لگادیا ہے۔
کلاسرا نے مزید کہا کہ رولنگ ایلیٹ کے خرچے برداشت کرنے کیلئے فیملی پلاننگ کی چیزوں پر ٹیکس لگادیا ہے۔جن کے خرچے برداشت کرنے کیلئے ٹیکس لگایا ہے وہ 2 ہزار روپیہ ٹیکس دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے عثمان بزدار کا 2000 ٹیکس دینا اور عمران خان کا 98 لاکھ ٹیکس دینا ہضم نہیں ہورہا۔
اس پر عامرمتین نے تبصرہ کیا کہ ہمارے ہاں لوگ مانع حمل اشیاء پر بات کرتے ہوئے شرم کرجاتے ہیں،کسی صاحب نے کہا کہ آپ نے یہ کیوں کہا ، آپ نے یہ کیوں نہیں کہا کہ کنڈومز پر ٹیکس لگ گیا ہے۔۔
عامر متین نے مزید کہا کہ ایک طرف تو ہم آبادی کنٹرول کیلئے اشتہاری مہم چلاتے ہیں اور دوسری طرف ہم شرماتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ کنڈوم پر ٹیکس لگ گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cond-112j21.jpg