
عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن کمیشن نے 4 ماہ کا وقت مختص کردیا۔
الیکشن کمیشن 14 دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔
اس پر ڈاکٹر شہبازگل نے ردعمل دیا کہ الیکشن کمیشن کا صرف ایک کام ہے الیکشن اور الیکشن کمیشن ہر وہ کام کر رہا ہے جس سے الیکشن نہ ہوں عوام کے خوف سے آئین قانون جمہوریت کےساتھ کھلواڑ جاری ہے کیونکہ عوام ایک شخص کے ساتھ کھڑی ہے لیکن عوام یقین رکھے وہ شخص آپکی خاطرظلم سہہ رہا ہے اور ڈٹ کر کھڑا ہے آپ نے ہمت نہیں ہارنی
https://twitter.com/x/status/1692171330031084006
عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندی بہانہ ہے، تحریک انصاف نشانہ ہے
https://twitter.com/x/status/1692166270601371943
حماداظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندی کا بہانہ بنا کر الیکشن بندی کا ارادہ ہے۔ صوبائی الیکشن کی دفعہ بھی کہا کے 90 دن میں انتخابات نہیں کرا سکتے۔ اور اب پورے ملک میں انتخابات کرانے پر بھی اپنی بے بسی کا اظہار کر دیا۔ سکندر سلطان راجہ کا یہ عمل تاریخ میں بدترین حروف سے لکھا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1692165924902834417
اکبر نے تبصرہ کیا کہ جب پنجاب پختوخواہ کے الیکشن روکنے کےلئے آئین توڑا گیا تو اس وقت تمام انصافیوں نےکہا تھا اگر مئی میں الیکشن نہ ہوئے تو نومبر میں بھی نہیں ہونگے ۔۔ ایک بار آئین توڑ دیا گیا تو پھر یہ رستہ کھل جائیگاآج وہی سب کچھ ہورہا ہے اس وقت جشن منانے والے اب مگر مچھ کے آنسو بہائیں گے
https://twitter.com/x/status/1692177712319009222
ملیحہ ہاشمی نے لکھا کہ اس سال الیکشن نہیں ہونے۔ نگران حکومت نے آتے ہی حلقہ بندیوں کا معاملہ شروع کروا کر اس عظیم لیڈر کی بات سچ ثابت کر دی جو آپ سب کے ہر دلعزیز لیڈر راجہ ریاض نے پرسوں ٹی وی پر بتائی تھی کہ ان کے بڑوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ فروری میں الیکشن ہوں گے اب پتا نہیں فروری میں بھی ہوں گے یا نہیں
https://twitter.com/x/status/1692174185194528958
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ حلقہ بندیوں کرنے کی کوئی ٹائم لمٹ بھی نہیں ہے یعنی الیکشن کمشن اب کشمیر کی ازادی تک حلقہ بندیاں کرتا رہے تو الیکشن کی تاریخ دینے کی باری ہی نہیں آئیگی ۔ سی سی آئی کا فیصلہ کلعدم نہ ہوا تو الیکشن کمشن کو تاحیات وقت مل جائیگا
https://twitter.com/x/status/1692172302199484667
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ جیل میں تھا لیکن کوئی اس کا مقابلہ کرنے کو تیار نہیں تھا. قیدی کے خوف سے ایک بار پھر آئین سے تجاوز کرکے الیکشن التواء میں ڈال دئیے گئے. مورخ لکھے گا اگر حلال زادہ ہوا تو...
https://twitter.com/x/status/1692171360254980457
جہانزیب کا کہنا تھا ک الیکشن آگے کر کے بھی دیکھ لیں جیت عمران خان کی ہی ہوں گی۔
https://twitter.com/x/status/1692173590731624607
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ecp1h1h211.jpg