حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کادعوی

8hassannasrusllattcked.png

فلسطین میں قابض صیہونی فوج کی طرف سے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں تنظیم حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر طاقتور میزائلوں کے ساتھ فضائی حملے کیے اور ایئرپورٹ روڈ پر واقع مخصوص عمارت کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیلی طیاروں نے بیروت میں البرج نامی عمارت پر 10 میزائل فائر کیے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے بمباری کر کے حزب اللہ کے سینٹرل کمانڈ کو نشانہ بنایا، حزب اللہ کی سینٹرل کمانڈ البرج نامی عمارت کے نیچے قائم تھی اور اس بمباری کا اصل ہدف سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ تھے۔ اسرائیلی فوج نے پچھلے 5 دنوں میں بیرون پر سب سے زیادہ طاقتور حملہ کیا ہے، جنوبی علاقے میں اسرائیلی بمباری سے 4 عمارتیں مسمار ہو گئیں۔


ایران کی خبررساں نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے تاہم اس بارے حزب اللہ کی طرف سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ سینئر ایرانی سکیورٹی ذرائع سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ ایران سربراہ حزب اللہ حسن نصرتاللہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔


خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے قریبی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ سربراہ حزب اللہ اسرائیلی حملوں میں محفوظ رہے ہیں۔ دھماکوں سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بیروت کے شمال میں 18 میل(30 کلومیٹر) دور تک مکانات لرز گئے ، قریبی اسپتال میں کم سے کم 10 زخمیوں کو پہنچایا گیا جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور ان میں ایک شامی بچہ بھی شامل ہے۔
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
اس بکرے کی داڑھی والے دہشتگرد مُلے حسن نصراللہ کے دن بھی گنے جاچکے ہیں۔ اب یہ اسرائیل کے ٹارگٹ پر ہے۔ اسرائیل جلد اس کو جنت میں 72 حوروں کے پاس پہنچا دے گا۔۔
 

Back
Top