جے ایف-17 اور جے-10سی کی شاندار کارکردگی، چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ

screenshot_1746625015562.png


اسلام آباد / بیجنگ – پاکستان کی فضائی قوت میں شامل جے ایف-17 تھنڈر اور جے-10سی لڑاکا طیاروں کی کامیاب کارروائیوں کے بعد ان طیاروں کی تیاری میں پیش پیش چینی کمپنی "چینگ ڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن" کے شیئرز کی قیمت میں 18.18 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


دفاعی اور معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے کہ پاک فضائیہ نے حالیہ کشیدگی میں بھارتی فضائیہ کے کئی جدید طیارے، جن میں رافیل بھی شامل تھے، کامیابی سے تباہ کیے۔ بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے پاکستانی ساختہ جنگی طیاروں کی کارکردگی کو سراہا ہے، جس سے مارکیٹ میں ان کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔


پاکستان کے پاس اس وقت چین کے تعاون سے تیار کردہ 168 جے ایف-17 تھنڈر طیارے موجود ہیں جبکہ 25 جے-10سی طیارے بھی فضائی بیڑے کا حصہ ہیں، جنہیں 2021 میں بھارتی رافیل طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے شامل کیا گیا تھا۔


دوسری طرف فرانسیسی کمپنی "ڈسالٹ ایوی ایشن"، جو بھارتی رافیل طیارے بناتی ہے، اس کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ حالانکہ گزشتہ ہفتے کے دوران اس کمپنی کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا تھا، تاہم حالیہ واقعات نے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل کر دیا۔


یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کیے، جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے اور 3 ڈرون مار گرائے۔ ان میں سے 3 طیارے جدید فرانسیسی ساختہ رافیل تھے۔


اس جوابی حملے میں پاکستان نے بھارتی فوج کے کئی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز اور چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا، جن کی ویڈیوز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئیں۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے صرف دفاعی ردعمل دیا اور کسی بھی جارحیت کا جواب اپنے منتخب وقت اور مقام پر دینے کا حق محفوظ رکھا ہے۔
 

okarabull

Citizen
Which is more important, the fighter plane or its pilot?


The pilot.

Specifically the training and experience of the pilot. This is almost always the case. A good pilot can achieve victory (or at least a tie) with a somewhat inferior airplane. A poor pilot can lose the fight even though he is flying a superior aircraft.

That equation has not changed since the first biplane took to flight, and it’s unlikely to change in the future.
 

Back
Top