جیل اصلاحاتی کمیٹی کو عمران خان تک رسائی نا مل سکی، چیف جسٹس کو خط ارسال

khadija.jpg


سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کمیٹی کو عمران خان تک رسائی نہ مل سکی، کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو کو خط بھیج دیا گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تشکیل دی گئی جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کو اڈیالہ جیل میں موجود سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان تک رسائی نہیں مل سکی، جس پر کمیٹی کی اہم رکن خدیجہ شاہ نے چیف جسٹس پاکستان کے نام ایک خط ارسال کیا ہے۔

خدیجہ شاہ نے اپنے خط میں بتایا کہ ذیلی کمیٹی نے حال ہی میں راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، جہاں سپرنٹنڈنٹ اور جیل کا عملہ ان کے ساتھ موجود رہا۔ دورے کے دوران کمیٹی نے جیل کی صفائی، اسپتال، خواتین کی بیرکیں، دماغی صحت کے مسائل اور منشیات کے عادی قیدیوں کی بیرکس کا معائنہ کیا۔

خط میں ذکر کیا گیا کہ سزائے موت کے قیدیوں سے بھی ملاقات کی گئی۔ ذیلی کمیٹی کا مقصد قیدیوں کے حقوق اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کو بین الاقوامی معیارات، جیسے منڈیلا رولز اور بنکاک رپورٹ کی روشنی میں جانچنا ہے۔

خدیجہ شاہ نے خط میں اس بات پر بھی زور دیا کہ اڈیالہ جیل میں گزشتہ دو سالوں میں کئی سیاسی قیدیوں کو رکھا گیا ہے، جن میں عمران خان بھی شامل ہیں۔ اس لئے ان کی رائے جاننا انتہائی اہم تھا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ جیل اصلاحاتی میٹنگز میں واضح کیا گیا تھا کہ ذیلی کمیٹی کو جیل کے تمام حصوں اور قیدیوں تک مکمل رسائی دی جائے گی۔ تاہم، جب انہوں نے عمران خان کی بیرک میں جانے کی درخواست کی تو انہیں انکار کر دیا گیا۔

خط میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے درخواست کرنے کے باوجود انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ جیل اصلاحات کی کمیٹی کو ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے دورے کی ہدایت دی جائے اور عمران خان تک رسائی فراہم کی جائے، تاکہ کمیٹی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کر سکے۔​
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
پالتو اپنے مالک کے وفادار ہوتے ہیں اس لئے خط اسکے مالکوں کو لکھو پالتو کو لکھ کر وقت انرجی ضائع کرنے کی ضرورت کیا ہے
 

Back
Top