جو بائیڈن کی بطورصدارتی امیدوار باضابطہ نامزدگی خطرے میں پڑگئی

bidan11h1.jpg

نومبر میں امریکا میں صدارتی انتخابات ہوں گے, ایسے میں امریکی صدر جو بائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے,جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کرتے ہوئے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی,وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن اسی طرح اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اپنی دوسری مدت صدارت کے لیے لاس ویگاس میں انتخا بی مہم پر تھے جب ان کے کووڈ ٹیسٹ کے مثبت آنے کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد وہ خطاب بھی نہیں کر سکے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 81 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں اور ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں کورونا ویکسین بھی لگادی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1813789699968053426
دوتہائی ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ صدر جو بائیڈن کو دوسری مدت کے لیے صدارتی امیدوار نہ بنایا جائے اس سے قبل ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنا پہلا خطاب سیاہ فام ووٹروں سے ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں کیا، جہاں انہوں نے ٹرمپ پر حملے کو انتہاپسندی اور اسلحہ کے بل پر تشدد سے منسلک قرار دیا۔

دوسری جانب ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کی بحیثیت صدارتی امیدوار نامزدگی بھی خطرے سے دوچار ہے کیونکہ ان گزشتہ ماہ صدارتی مباحثے میں ٹرمپ کے مقابلے میں کمزور کارکردگی نے ان کی عمر اور ذہنی صحت سے متعلق سوالات کو جنم دیا ہے۔

سیاسی اعتبار سے صدر جو بائیڈن اس وقت قومی سطح کے رائے عامہ کے جائزوں سمیت ان بیشتر ریاستوں میں، سابق صدر ٹرمپ سے پیچھے ہیں، جن کا جھکاؤ الیکشن کے وقت کسی بھی صدارتی امیدوار کے حق میں جاسکتا ہے۔

کانگریس کے کم ازکم 20 ڈیموکریٹس اور اپنی پارٹی کے اندر موجود دیگر افراد کی طرف سے الیکشن سے دستبرداری کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن کا مسلسل اصرار ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے وہ سب سے بہتر ڈیموکریٹ ہیں۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستان کا صدر بھی تو خود اپنی دماغی پاگل پن کا ثبوت اور رپورٹ غیرملکی کورٹ میں بتا چکا ہے اور اس حرام زادے کو اس ثابت شدہ پاگل پن کے باوجود صدر بنایا ہے تو بابا بائڈن بھئ اسی لئے اصرار کر رہا ہے
 

Back
Top