
وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ان کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے ستائے جانے کی ایک واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
مشہور فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے اپنی اور عمران خان کی 2017 کی واٹس ایپ چیٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں وہ عمران خان کو ستانے کی کوشش کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔
واٹس ایپ چیٹ میں جمائما پہلے اپنے اور عمران خان کے بیٹے "قاسم" کی ایڈیٹ کی ہوئی تصویر شیئر کرتی ہیں جس میں قاسم کو لڑکی بنایا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان اس تصویر پر No کا جواب دیتے ہیں۔
جس کے بعد جمائما قاسم کی اسی تصویر کو بڑھاپے میں ڈھال کر ایڈٹ کرکے عمران خان کو بھیجتی ہیں ، اس بار بھی عمران خان کو یہ تصویر نہیں بھاتی اور وہ جمائما سے یہ مذاق بند کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہتے ہیں "اسٹاپ اٹ پلیز"۔
جمائما کی جانب سے یہ اسکرین شاٹ شیئر کیے جانے کے بعد انسٹاگرام اوردیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کو ایک نیا موضوع مل گیا ہے ، صارفین اس سابقہ جوڑے کو کیوٹ قرار دیتے ہوئے دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے عمران خان کی جانب سے فوری فوری جواب دینے کا نکتہ پکڑتے ہوئے کہا کہ" لڑکے تیز رفتاری سے ہی جواب دیتے ہیں"۔
https://twitter.com/x/status/1487064068749942787 https://twitter.com/x/status/1487104354691784711 https://twitter.com/x/status/1487021955136077828
ایک صارف نے ان دونوں کی جوڑی کو اپنی پسندیدہ ترین جوڑی قرار دیدیا۔
https://twitter.com/x/status/1487005728934137857
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jemim11n1n11.jpg
Last edited by a moderator: