
جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مولانا جلیل شرقپوری کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما جلیل شرقپوری سے منسوب ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں لکھا گیا تھا کہ شدید ترین دباؤ کےباوجود مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیا آج جب صوبائی اسمبلی کی پارٹی ٹکٹس بانٹی گئیں تو وعدوں کےباوجود میری قربانیوں کو نظرانداز کردیا گیا
مزید کہا گیا کہ لعنت ہے منافق عمران خان پر جس کےوعدوں پر میں نےاعتبار کیا میں آج ابھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنےکا باضابطہ اعلان کرتا ہوں۔
اس پر مولانا جلیل شرقپوری کا ردعمل سامنے آگیا ہے اور اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کو جعلی قراردیدیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کے ایک فیک اکاؤنٹ سے من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں جس کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہ ہے۔ میرا ایک یہی ذاتی اکاؤنٹ ہے جو کہ کچھ روز قبل ہی بنایا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1649009660697903105
یہ ایک فیک اکاؤنٹ ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع کروادی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں اور تحریک انصاف کیساتھ ہی کھڑے رہیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sharqpuriaahsa.jpg