
پاکستان قومی ٹیم کے کھلاڑی نہ صرف اپنی کارکردگی بلکہ اپنے نماز کی پابندی کی عادت سے بھی عوام کا دل جیت لیتے ہیں، اس بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عوام کی توجہ حاصل کرلی، ہوا کچھ یوں کہ سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران بابر اعظم نے منتظمین سے درخواست کی انٹرویوز جلدی کرلیں کیونکہ نماز کے لیے دیر ہو رہی ہے۔
گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابراعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد ان کو انٹرویو دینا تھا جس میں تاخیر پر بابر اعظم نے آرگنائزرز سے کہا کہ اس مرحلے کو تیز کریں کیونکہ نماز جاری ہے۔
بابر اعظم کے اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، اسپورٹس جرنلسٹ فرید خان نے لکھا کہ بابر اعظم صحافیوں سے کہہ رہے ہیں کہ جلدی کریں مجھے نماز کے لیے دیر ہو رہی ہے، اور نماز ہی ان کی کامیابی کی وجہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1688571265014267905
ایک صارف نے بابر اعظم کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ان کی کامیابی کا راز نماز ہی ہے،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے بڑے اسٹار ہیں، آپ کے پاس اچھی شخصیت ہے اور پھر بھی کہتے ہیں کہ مجھے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اسی سے مزید مانگنا چاہیے۔ انہوں نے بابر اعظم کی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بیٹنگ بھی ٹھیک ہی کر لیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1688777809580228608
https://twitter.com/x/status/1688606554247860229
عمیر نے لکھا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا اثر ہے۔ کیونکہ وہ بھی پریکٹس سیشن یا میچز کے دوران نماز ادا کرتے نظر آتے ہیں۔ اور ان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
بابر اعظم نے حال ہی میں لنکا پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں شاندار سنچری بھی اسکور کی جس میں انہوں نے گال ٹائٹنز کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور صرف 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے،اس سال انہوں نے اپنی والدہ کے ہمراہ حج بھی ادا کیا ہے۔
اس سے پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بابر اعظم کو بھرپور سراہا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/babar-azam-namaz-time.jpg