جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص نشستوں کی سماعت سے پہلے اہم فیصلہ جاری

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص نشستوں کی سماعت سے پہلے انتہائی اہم فیصلہ جاری کر دیا

جسٹس منصور علی شاہ کا نظر ثانی سکوپ پر فیصلہ

نظرثانی کیس میں فریق پہلے سے مسترد ہوچکا نکتہ دوبارہ نہیں اٹھایا جا سکتا،نظرثانی کی بنیاد یہ بھی نہیں بن سکتی کہ فیصلے میں دوسرا نکتہ نظربھی شامل ہوسکتا تھا،فیصلہ
https://twitter.com/x/status/1919628714859479104
کسی فریق کے عدم اطمینان کے باعث عدالتی فیصلے پر نظرثانی نہیں ہوسکتی!جسٹس منصوری علی شاہ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی کیس سے قبل بڑا فیصلہ جاری کردیا۔۔۔

نظرثانی اسکوپ پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے جسٹس منصوری علی شاہ نے لکھا کہ نظرثانی آرٹیکل 188 اور رولز کے تحت ہی ہو سکتی ہے،نظرثانی کیلئے فیصلے میں کسی واضح غلطی کی نشاندہی لازم ہے، محض ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں ہوسکتا۔۔۔نظرثانی کیس میں فریق پہلے سے مسترد ہوچکا نکتہ دوبارہ نہیں اٹھا سکتا۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1919630562471641572
من گھڑت قسم کی نظرثانی درخواستوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے،جسٹس منصور علی شاہ

پاکستان میں اس وقت 22 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں،سپریم کورٹ میں 56 ہزار سے زائد کیسز زیر التوا ہیں،ان زیر التواکیسز میں بڑا حصہ نظرثانی درخواستوں کا بھی ہے،فیصلہ
 

Back
Top