
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے بیٹوں نے سپریم کورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے والے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
سپریم کورٹ جج کے بیٹوں مرتضیٰ نقوی اور مصطفیٗ نقوی ایڈووکیٹ کی جانب سے میاں داؤد کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میاں داؤد 15 دن میں معافی مانگیں اور اپنے الزامات کی تردید کریں۔
https://twitter.com/x/status/1634847328656842753
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ وکیل میاں داؤد نے جسٹس مظاہر نقوی کی ساکھ کو مجروح کیا۔میاں داؤد میڈیا اور سوشل میڈیا پر آئے روز اپنے ہینڈلرز کی ایما پر ہمارے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں۔
قانونی نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معافی نہ مانگنے پر میاں داؤد قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار رہیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ میاں داؤد کا ہمیشہ سے رجحان رہا ہے کہ معزز ججز اور ان کے خاندانوں کےخلاف منفی پروپیگنڈا کریں۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ میاں داؤد نے کسی قانون کے ادارے میں تعلیم حاصل نہیں کی، پوری بار ایسوسی ایشن میں ان کی سرگرمیوں کے متعلق شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔
دوسری جانب میاں داؤد نے لیگل نوٹس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی نوٹس کا جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔ قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قانونی نوٹس کے پیچھے چھپنے کے بجائے سپریم جوڈیشل کونسل میں جواب دیں۔
واضح رہے کہ وکیل میاں داؤد نے جسٹس مظاہر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے۔میاں داؤد نے ریفرنس ایک آڈیولیک منظرعام پر آنے کے بعد دائر کیا تھا
گزشتہ ریفرنس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ جج نے اپنے بیٹوں اور بیٹی کی بیرون ملک تعلیم اور ایک تاجر زاہد رفیق سے ’مالی فائدہ‘ حاصل کرنے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کیا۔
خیال رہے کہ میاں داؤد عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم نوید کے بھی وکیل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/toshakahaa.jpg