جارج کلونی کا بائیڈن کو امریکی صدارتی انتخاب سے دستبردار ہونے کا مشورہ

bidn11h1h1.jpg


امریکی صدارتی انتخاب سے قبل صدر جوبائیڈن کو بڑا دھچکہ مل گیا, ڈیموکریٹ کے فنڈ ریزر اور معروف اداکار جارج کلونی نے صدر بائیڈن کو صدارتی انتخابی مہم کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مشورہ دے ڈالا اور زور دیا کہ دوسری مدت کے لئے اپنی لڑ کھڑا ہٹ کو ختم کردیں

جارج کلونی کا کہنا ہےکہ میں جو بائیڈن کو دوست سمجھتا ہوں اور ان پر یقین رکھتا ہوں لیکن جو جنگ وہ نہیں جیت سکتے وہ وقت کے خلاف جنگ ہے,جارج کلونی نے ڈیموکریٹس کو بائیڈن کی جگہ کسی اور کو امیدوار نامزد کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اتنا ہی نہیں سابق امریکی اسپیکر پارلیمنٹ اور بائیڈن کی سب سے بڑی حامی نینسی پیلوسی نے بھی جوبائیڈن کی مکمل حمایت نہیں کی، نینسی پیلوسی نے کہا اپنے مستقبل کا فیصلہ صدر بائیڈن نے خود کرنا ہے.

نینسی پیلوسی نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اس بات کا فیصلہ صدر نے خود کرنا ہے کہ وہ صدارتی مہم کی دوڑ میں شامل رہتے ہیں یا نہیں تاہم چوں کہ وقت کم رہ گیا ہے اور اگر صدر بائیڈن صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل رہتے ہیں تو ہم سب ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

81 سالہ صدر بائیڈن کی پچھلے ماہ سابق صدر ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثے میں خراب کارکردگی کے بعد بائیڈن سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ سے باہر ہوجائیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات لڑنے کا دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے اپنی جماعت کے کانگریس اراکین کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے,امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ ہمارے پاس ڈیموکریٹک کنونشن کے لیے 42 دن اور عام انتخابات کے لیے 119 دن ہیں۔
 

Back
Top