تھر کول پاورپلانٹ سے1320 میگاواٹ بجلی کی آزمائشی پیدوار کا آغاز

tharcoalah.jpg


سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے پاکستانی قوم کو مبارکباد کی مستحق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تھر میں کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹ نے کامیابی کے ساتھ ایک ہزار320 میگاواٹ بجلی کی آزمائشی پیداوار شروع کر دی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ابتدائی طور پر آزمائشی تجزبے میں تیار ہونے والی اس 1320 میگاواٹ بجلی کو بہت جلد نیشنل گرڈ میں شامل کر دیا جائے گا۔

امتیاز شیخ نے بتایا کہ اینگرو پاور پلانٹ سے 660 اور حب کو پاور پلانٹ سے بھی 660 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوچکی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے جو "تھر بدلے گا پاکستان" کے سلوگن پر عمل کرتے ہوئے اسے حقیقت کا روپ دے گی۔

https://twitter.com/x/status/1601915243315494912
ادھر سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ تھر کا کوئلہ سستی بجلی پیدا کر رہا ہے، کوئلے سے بجلی کی پیداوار امپورٹ بل کو کم کرنے میں مددگار ہوگی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وژن پاکستان کو بہتری کی طرف لے جا رہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ کچھ دنوں میں تھر کے کوئلے سے مجموعی طور پر 2640 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ فراہم کی جائے گی۔ بی بی شہید کا تھر سے متعلق خواب پورا ہونے جارہا ہے۔
 

Back
Top