
چئیرمین تحریک انصاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک فوجی افسر میجر جنرل فیصل نصیر کو ڈرٹی ہیری اور سائیکوپیتھ کہا ہے۔
گزشتہ روز عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل میں ایک نہایت مضحکہ خیز مقدمےمیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گاجس سے اب یہ پوری طرح ثابت ہوتاہے کہ ہم واقعتاًجنگل کےقانون کےشکنجے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کےاس طاقتور اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھنےوالےطبقےنے”توہینِ ڈرٹی ہیری“ اور ”توہینِ سائیکوپیتھ“ کی پاداش میں میرےخلاف پاکستان سے غداری کا مقدمہ قائم کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1651644382775222278
عمران خان کا کہنا تھا کہ یا یوں سمجھ لیجئےکہ محض حوالے کے طور پر کسی شخص کے بارے میں ڈرٹی ہیری اور سائیکوپیتھ جیسی تعبیرات کے استعمال پر (توہینِ ڈرٹی ہیری اور توہینِ سائیکوپیتھ کی پاداش میں) مجھ پر پاکستان سے غداری کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1651644385350524939
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tauheen-dirtyaas.jpg