
آئندہ مالی سال 2024-25ء کے بجٹ میں سے ترقیاتی سکیموں کی مد میں لاہور کے لیے 93 فیصد فنڈز مختص کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال 2024-25ء کے بجٹ میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی نئی ترقیاتی سکیموں کی مد میں پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور 93 فیصد فنڈز کے ساتھ سرفہرست جبکہ فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ اور بہاولپور جیسے بڑے شہروں کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ہارٹی کلچر اتھارٹیز اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیز کیلئے صرف 7 فیصد فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق مطابق آئندہ مالی سال کے دوران 88 نئی ترقیاتی سکیموں شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں سے 64 سکیمیں صرف لاہور کیلئے ہیں، جن کے لیے مجموعی
طور پر 25 ارب 8 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے 5 ارب روپے پنجاب کیلئے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1801520060927979586
چیف منسٹر لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی 12 سکیموں کے لیے 20 ارب روپے میں سے 15 ارب روپے جبکہ واسا لاہور کی 50 نئی سکیموں کیلئے 3 ارب 71 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ایل ڈی اے کی 2 سکیموں کیلئے 2 کروڑ روپے، دیگر بڑے شہروں کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، ہارٹی کلچر اتھارٹیز و واٹر سینی ٹیشن ایجنسیز کی 24 نئی سکیموں کے لیے 1 ارب 27 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پی ایچ اے فیصل آباد کی 2 نئی سکیموں کیلئے 3 کروڑ 50 لاکھ، پی ایچ اے راولپنڈی کی ایک نئی سکیم کیلئے 3 کروڑ، پی ایچ اے بہاولپور کی ایک نئی سکیم کیلئے 2 کروڑ روپے، بہاولپور کی ایک نئی سکیم کیلئے 5 کروڑ، گوجرانوالہ کی 3 نئی سکیموں کیلئے 28 کروڑ، ملتان کی ایک نئی سکیم کیلئے 3 کروڑ اور کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایک نئی سکیم کے لیے 3 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
واسا گوجرانوالہ کی 8 نئی سکیموں کیلئے 33 کروڑ 50 لاکھ، واسان ملتان کی 2 نئی سکیموں کیلئے 11 کروڑ 50 لاکھ اور واسا راولپنڈی کی 2 نئی سکیموں کیلئے 8 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ بلاکس کی مد میں بھی 35 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی نئی شروع ہونے والی 88 سکیموں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 112 ارب 96 کروڑ 68 لاکھ ہے جس میں سے 25 ارب 8 کروڑ 21 لاکھ روپے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں جبکہ باقی فنڈز آئندہ سالوں کے بجٹ کے لیے مختص کیے جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1801934360142102886
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5punjab byshsjhdhsooba.png
Last edited by a moderator: