تحریک عدم اعتماد: مسلم لیگ ق کے مشاورتی اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا؟

pmqn1121.jpg


لاہور: مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد سمیت تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویز الہیٰ کو دے دیا۔ ق لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں بلایا گیا۔

نجی چینل کے مطابق طارق بشیر چیمہ کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چودھری پرویزالٰہی نے اپوزیشن رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا، اس پر تمام ارکان اسمبلی نے چودھری پرویزالٰہی کو فیصلوں کا اختیار دے دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر مونس الہٰی، سالک حسین ، حسین الہٰی اور ق لیگ کے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان شریک ہوئے۔


مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی نے پیٹرول، گیس اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ امن و امان کی ابتر صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

اراکین کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔اراکین نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور مہنگائی، ملکی امن وامان کے حالات کو کنٹرول میں لائے۔

اس موقع پر اراکین اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویزالٰہی کو دیدیا۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اراکین کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔



نمبر ٹانگنے کے لیے یہ جغت بازی تو صحیح ہے لیکن یہ بھی بتا دیتے کہ ریلیف کیسے اور کہاں سے دیا جائے؟؟ پیسے کہاں ہیں اور کہاں سے آئیں گے ؟؟؟
الہ دین کا چراغ لا دیں حکومت ریلیف دے دے گی . ٹیکس دینے پر سب کو موت پڑ جاتی ہے اور منہ کھول کر ریلیف مانگنے آ جائے ہیں
 

Back
Top