
پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
نجی چینل کے مطابق ریلیوں کا آغاز آج سے ہوگا۔ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج لاہور، راولپندی، فیصل آباد اور ملتان میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ہر شہر میں پی ٹی آئی کے علاقائی ذمے دار ریلیوں کی قیادت کریں گے۔
پارٹی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کل 26 دسمبر کو بہاولپور، 27 دسمبر کو شیخوپورہ اور 28 دسمبرکو جہلم میں ریلی نکالی جائے گی۔ 29 دسمبر کو ساہیوال، 30 دسمبر ڈی جی خان اور 31 دسمبر کو گوجرانوالہ میں ریلیاں شیڈول کی گئی ہیں۔
اسی طرح یکم جنوری کو ملتان، فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی میں ، 2 جنوری کو سیالکوٹ، 3 جنوری اٹک، 4 جنوری جہلم اور 5 جنوری کو ساہیوال میں ریلیاں نکالی جائینگی۔
اطلاعات کے مطابق 6 جنوری کو ڈیرہ غازی خان خان، 7 کو شیخوپورہ جبکہ 8 جنوری کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھرریلیاں نکالی جائیں گی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 9 جنوری کو سیالکوٹ، 10 کو گجرات، 11 کو جہلم اور 12 جنوری کو گوجرانوالہ میں ریلیوں کا اہتمام ہوگا۔15 جنوری کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی جب کہ 16 جنوری کو سرگودھا میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pti1h1h1211.jpg