تحریک انصاف چھوڑنے سے انکار پر میجر(ر)طاہرصادق کے خلاف کاروائیوں میں تیزی

tahi1h11ih.jpg

تحریک انصاف چھوڑنے سے انکار پر میجر(ر)طاہرصادق کے خلاف کاروائیوں میں تیزی

تحریک انصاف کے سابق ایم این اے میجر(ر)طاہر صادق نے تحریک انصاف چھوڑنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد انکے خلاف کاروائیوں میں تیزی آنا شروع ہوگئی ہے۔

میجر طاہر صادق تمام مشکلات کے باوجود PTI کے ساتھ کھڑے رہے،کل انکی بیٹی کے گھر لاہور اور میجر صاحب کے گھر اٹک میں پولیس نے دھاوا بولا توڑ پھوڑ کی،اس توڑ پھوڑ پر انہوں نے آواز اٹھائی تو اب انکے عزیز کے لاہور میں واقعہ لگثرری ہوٹل پر قحبہ خانہ چلانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1722098237023141913
اٹک کی دو سیٹیں میجر طاہر صادق کے سوا کوئی نہیں جیت سکتا۔انکی پریس کانفرنس کروانے کے لئے چھاپوں کی رفتار بڑھا دی گئی ہے۔ان کے داماد کے ہوٹل پر دو ماہ سے چھاپے جاری ہیں۔دو روز قبل پھر چھاپہ مارا گیا پرویز الہی کا گھر دو بار سرچ کیا گیا۔میجر طاہر صادق مونس الٰہی کے خالو بھی ہیں۔

گزشتہ روز مونس الٰہی نے فوٹیج شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پرسوں کی ناکام کاروائی کے بعد آج صبح 4 بجے پنجاب پولیس نے دوبارہ بغیر وارنٹ کے ہمارے گھر پر ریڈ کیا۔ آج بھی ان کو میرے خالو میجر طاہر صادق صاحب نہیں ملے۔ گھر پر صرف خواتین موجود تھیں۔ پی ٹی آئی کے گھروں پر ریڈ کرنا اور پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہراساں کرنے کو چھوڑ کر پنجاب پولیس کو جرائم کے خاتمہ پر دھیان دینا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1721782812729098595
میجر طاہرصادق کی صاحبزادی نے مختلف فوٹیجز شئیر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ گذشتہ دو راتوں کو ہمارے تمام گھروں، مختلف مقامات پر، عین آدھی رات کے وقت میرے والد میجرطاہرصادق کو بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرنے کی غرض سے پنجاب پولیس کے درجنوں نہیں، سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں اسلح سے لیس اہلکاروں نے دھاوا بولا۔

انکے مطابق گھر پر صرف خواتین تھیں میری تین خالائیں، چوہدری ظہور الہی شہید کی تین بیٹیاں۔ انکے گھر کے دونوں اطراف انکے بھائیوں کے گھر ہیں، لیکن خود کو اعلیٰ ظرف سیاستدان کہلوانے والی ان شخصیات کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ سیاسی مفادات غیرت و حمیت جیسے بنیادی انسانی احساسات پر غالب آۓ۔ لیکن کمال ہے کہ جس بہادری کیساتھ میری خالاؤں نے اس فسطائیت و ہراسیمگی کا مقابلہ کیا،
https://twitter.com/x/status/1721873337847013704
ایمن طاہر نے مزید کہا کہ میرے والد میجرطاہرصادق 9مئی واقعہ سے پہلے عمرہ ادائیگی کیلۓ سعودی عرب میں تھے۔وہ اس قسم کے سیاسی رویوں کے نہ کبھی قائل تھے نہ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ، ہر موقع پر اداروں کے وقار کی بات کی ہے۔ مشکل وقت تو گزر جاتا ہے گزر جاۓ گا۔ ہم سب اللّہ پر چھوڑتے ہیں، بس وہی انصاف کرتا ہے وہی کرے گا انشاءاللّہ۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
Yay hee dekh dekh kay Youthio nay Khan ko Adiala aur apni party tabah kar li hay 🤪🤪

wo BCod tou pessay kama raha hay
tabi company is ko indian agent sabit krne ke liye din rat ek kiye hovi hai.. is major ne company ki dum par apna pao raka hai.. company ki cheekein saf sonayi de rahi hai, 😁 😁
 

KhanWarrior

MPA (400+ posts)
Asim munir and his generals will definitely pay for these crimes, not only they will be hanged INSH ALLAH, but also made an example forever for the next army leaderships to come, if pakistan remains.
 

Back
Top