
حکومت پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی تیاریوں میں ہے,جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق کے سوال پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق حکومت کے متضاد بیانات کی وجہ کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی پابندی سے مضبوط ہوگی جبکہ حکومت کو نقصان ہوگا
انکا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کیلئے حکومت کا کیس بہت کمزور ہے، کوئی بھی اپنے منہ پر اس کالک کو ملنا نہیں چاہتا ہے،اس وقت لڑائی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر سب آن بورڈ ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ اتحادی جماعتیں اس معاملہ پر آن بورڈ نہیں ہوں،
سہیل وڑائچ نے کہا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ بہت مشکل ہے، جمہوری ذہنوں کیلئے یہ فیصلہ قبول کرنا بہت مشکل ہوگا، ماضی میں سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کا کوئی اثر نہیں ہوا، پی ٹی آئی پابندی سے مضبوط ہوگی جبکہ حکومت کو نقصان ہوگا، یہ پابندی بھاری نوالہ ہوگا جسے نگلنا ن لیگ اور اتحادیوں کیلئے مشکل ہوگا، سپریم کورٹ کے نو ججوں نے تحریک انصاف کو پارٹی تسلیم کیا جس پر حکومت پابندی لگارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1813244211246080500
ارشاد بھٹی بولے تحریک انصاف پر پابندی کیلئے حکومت کا کیس بہت کمزور ہے، کوئی بھی اپنے منہ پر اس کالک کو ملنا نہیں چاہتا ہے، اگلے الیکشن میں کوئی بھی اس بدنامی اور رسوائی کا بوجھ اکیلا نہیں اٹھانا چاہتا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چار پانچ ججز ایڈہاک لے آتے ہیں اس کے باوجود گنتی پوری نہیں ہوپارہی، سب کو ڈر ہے اگر پابندی کا فیصلہ عدالت گیا تو عدالت اسے اڑا نہ دے۔
https://twitter.com/x/status/1813244850512490926
فخر درانی نے کہا اس وقت لڑائی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر سب آن بورڈ ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ اتحادی جماعتیں اس معاملہ پر آن بورڈ نہیں ہوں، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہیں کہ پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے مگر ان کی سنوائی نہیں ہورہی، پی ٹی آئی پر پابندی کا اعلان بھی مایوسی کے عالم میں کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1813245149159555201
سلیم صافی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی پر پابندی کے اعلان کا مقصد اسے دباؤ میں لانا ہے لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا، حکمران اپنی کارکردگی اور سیاست کے ذریعہ ہی عمران خان کو کارنر کرسکتے ہیں، نواز شریف بہتر سیاست اور شہباز شریف، مریم نواز بہتر حکمرانی کریں، عمران خان کو مظلوم بنانے سے زیادہ بڑا احسان ان پر کوئی اور نہیں ہوگا,پاکستانی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایک ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ptna11h3.jpg