تباہ حال معیشت کے باوجود حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا

isha11h111.jpg

ایک طرف ملک پر ڈیفالٹ کے خطرات کے بادل گہرے ہوتے جارہے ہیں وہیں غیر سنجیدہ وفاقی حکومت نے ارکان قومی اسمبلی کی اسکیموں کیلئے 87 ارب روپے جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم حکومت نے شاہ خرچیوں کی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے معاشی مشکلات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے ارکان اسمبلی کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے ہیں اور 87 ارب روپے کا اجراء کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ وفاقی حکومت نے پارلیمنٹیرینز کی اسکیموں کیلئےتیزی سے فنڈز جاری کرنے کا ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے، حکومت نے عام انتخابات سےقبل ہی ان اسکیموں کیلئے مختص کیے گئے سارے فنڈز جاری کردیئے ہیں ، رواں سال جولائی سے اکتوبر تک ان اسکیموں پر 7 لاکھ80 ہزار روپے اخراجات آئے تھے جبکہ ، صرف نومبر کے مہینے میں ارکان اسمبلی کی اسکیموں پر 11 ارب روپے سےزائدخرچ ہوئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے اسکیموں کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں مجموعی طور پر 87 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جسے تیز رفتاری دکھاتے ہوئے جاری کردیا گیا ہے۔
 

Masud Rajaa

Siasat member
It is crucial for people to become aware of the situation before it is too late. A rogue military group has taken control of the country and is working for external powers to divide the nation and disarm its nuclear weapons. It is important for people to wake up and take action before it is too late
 

Back
Top