بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے ایک نئی شرط عائد

end-poliaaaas.jpg


پاکستانیوں پربیرون ملک سفر کرتے وقت ایک اور شرط عائد کردی گئی ہے،شرط پوری کرنے والے مسافروں کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق نئی شرط نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے عائد کی گئی ہے، جس کا اطلاق بھی کردیا گیا ہے، نئی شرط مسافروں کے پولیو کارڈ سے متعلق ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سفر کے خواہش مند افراد نادرا سے جاری کردہ آن لائن پولیو کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں، پرانے پولیو کارڈز منسوخ کردیئے گئے ہیں، ایئر پورٹس پر صرف آن لائن پولیو کارڈز سے قابل قبول ہوں گے۔

نادرا کی جانب سے اس حوالے سے ایئر لائنز انتظامیہ اور کراچی سمیت ملک کے تمام ایئر پورٹس انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس میں بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے پولیو کارڈ چیک کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ہے اور دو پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونیکی اطلاعات ہیں۔
 

Talatkashif

New Member
پی ڈی ایم حکومت کوئی بھی موقع عوام کو پریشان کرنے کا ظایع نہیں کرتی، اب اس قانون کی وجہ سے ہر شخص کو رشوت دینے کے لیئے مجبور کیا جائے گا۔ ہر طرح سے بس عوام کا خون نچوڑ لو۔
 

Back
Top