
متنازع اور معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے رواں برس جون کے مہینے میں ایک دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سندھ کے ایک وزیر سے شادی کر لی ہے، تاہم کچھ روز پہلے انہوں نے ایک پلیٹ فارم پر دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ تو سب شغل میلہ لگانے کیلئے کہا تھا۔
میزبان نے حریم شاہ سے پوچھا کہ جون میں آپ نے کہا تھا کہ آپ کی شادی رکن سندھ اسمبلی سے ہوئی ہے اور وہ صوبائی وزیر بھی ہیں۔جس پر حریم شاہ نے کہا کہ وہ میں نے صرف لوگوں کو چھیڑنے اور شغل میلہ لگانے کے لیے کہا تھا۔
اس موقع پر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے کہا کہ حریم شاہ جیسی بیوی میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
حریم شاہ کے اس انٹرویو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ پر تنقید کی، وہیں اسکا مذاق بھی اڑایا اور اسکا موازنہ سنی لیون اور میاخلیفہ سے کرتے رہے جس پر حریم شاہ کی طرف سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملا۔
ردعمل دیتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ اگر میرے شوہر بلال شاہ نے بول دیا کہ حریم شاہ مجھے میرے والدین کی دعاؤں کی بدولت ملی ہے تو آپ لوگوں کو کیا تکلیف ہے؟ آپ کیوں جیلس ہورہے ہیں؟
حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں سنی لیونی، میاخلیفہ سے آپ مجھے ملارہے ہیں، پتہ ہیں وہ کون ہیں؟ وہ انٹرنیشنل سٹارز ہیں، ان کا لیول تو بہت ہائی لیول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب میں دوبئی میں تھی اور پاکستان آرہی تھی تو وہاں میں نے پاکستانیوں کو تڑپتے ہوئے دیکھا تھا، مچلتے ہوئےدیکھا تھا کہ سنی لیونی کی ایک جھلک دیکھ لیں۔
حریم شاہ نے مزید کہا کہ آپ جیسے لوگ جو لائنیں لگاکر کھڑے تھے، تڑپ رہے تھے، اللہ سے دعائیں کررہے تھےکہ ہم سنی لیونی کی ایک جھلک دیکھ لیں، اس کے ساتھ سیلفی لے لیں ، تڑپ رہے تھے لیکن ان کو لات مار کر سیکیورٹی والے وہاں سے لے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ آپکی خوشی کا باعث ہوتی ہے، راتوں کو آپ انکو نہ دیکھو تو نیند نہیں آتی اور دوسری طرف آپ پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں۔اپنے گریبانوں میں جھانکو کہ خود کیا ہو اور پھر دوسروں کو باتیں کرو۔
حریم شاہ نے کہا کہ بھونکیں مت، مجھے اللہ نے ایسا جیون ساتھی دیا ہے جسے ان باتوں سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ لوگوں کی ذہنیت کو سمجھتے ہیں۔ وہ آپ لوگوں کی اوقات جانتے ہیں کہ آپ سب کیا ہیں،کتنے پانی میں ہیں۔جو یہ باتیں کررہے ہیں انکے گھر کے حالات کیسے ہیں۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ جو لوگ کمنٹ کررہے تھے، انہیں اپنی بیٹیوں کا پتہ نہیں کہ وہ کہاں بیٹھی ہیں، مائیں کس کے ساتھ ہیں،ا ولادیں کس کے ساتھ ہیں اور انکی اپنی اوقات کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/harimm111.jpg
Last edited: