battery low
Chief Minister (5k+ posts)

گزشتہ شب بھارت کی جانب سے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بزدلانہ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا۔
بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا۔
یہ ایئرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا نام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا تھا۔
گزشتہ روز بھارت کی جانب سے ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے شرمناک اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1921097727334551775 بھارت نے گزشتہ روز رحیم یار خان کے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کرکے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نقصان پہنچایا۔
ڈان نیوز کے مطابق بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں، جس میں ہوائی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا، بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا۔
1993 میں تعمیر کیے گئے اس ایئرپورٹ کانام شیخ زاید بن سلطان النہیان کےنام پر رکھا گیا تھا، بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، تاکہ پاکستان اور سکھوں کے تعلقات کو متاثر کیا جاسکے۔
یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عالمی برادری کو مدد کرنے کے لیے فون پر فون کر رہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا گیا، اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے، مزید کئی اہداف بھی نشانے پر ہیں، پاک فوج، فضائیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
Source
Last edited by a moderator: