بھارت نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا،اب ہمارے جواب کا انتظار کرے، بلاول

07173238865c1dc.png

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس کے حملوں کے جواب میں پاکستان خاموش رہے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بزدل دشمن رات کے اندھیرے میں حملے کرتا ہے، اگر ان میں ہمت ہوتی تو دن دیہاڑے آکر ہمارے سپاہیوں کا سامنا کرتے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، جس کی نہ صرف ہم بلکہ پوری دنیا مذمت کرتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ 2003 نہیں ہے جب مسلمان دہشت گرد قرار دیے جاتے اور دنیا مان لیتی۔ اب دنیا تبدیل ہو چکی ہے۔ بھارت دو ہفتوں سے بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، جنہیں وزیراعظم نے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کا دامن صاف ہے۔ اسی لیے ہم نے پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی بزدلی کی ایک شکل ہے، اور نہ پاکستان اور نہ کشمیری اس میں ملوث ہیں۔ بھارت جھوٹ بول رہا ہے اور ہم اس کے جھوٹ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے پاکستان کی فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس دلیری سے انہوں نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، وہ قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ حملے کی کوشش کی تو ہم پھر اس کے طیارے گرائیں گے، جیسا کہ گزشتہ شب ہم نے انہیں مچھروں کی طرح مار گرایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت اپنی طاقت کے زعم میں وحشی بن چکا ہے، مگر پاکستان کے غیور عوام اس کی آنکھیں کھول دیں گے۔ ہم جنگ نہیں چاہتے، مگر دشمن نے شہریوں پر حملہ کیا ہے تو اب وہ جواب کا منتظر رہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پاکستان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے دفاع میں جب اور جیسے چاہے جواب دے۔ پوری قوم، حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے شفاف تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا، جس سے ان کے ارادے واضح ہو جاتے ہیں۔ پاکستان میدان جنگ اور سفارتی محاذ پر ہر چیلنج کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Tum loug bas bakwas he kar saktey hou aur Asim Yazeed se apni G he marwaa saktey hou. 2019 mein aik Shair ne guss kar maara tha India ko kiyun ke uss waqat aik genuine aur dalair aadami iss mulk ka wazir e azam tha. Pakistan is missing you great Khan!
 

Back
Top