
کرکٹ شائقین کی کم تعداد پر مائیکل وان کے ٹویٹ نے ہربھجن سنگھ کو سیخ پا کر دیا۔۔۔ ہربھجن سنگھ کے اس ٹوئٹ پر انہیں شائقین کرکٹ کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا
بھارت میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 جاری ہے لیکن شائقین کرکٹ کی انتہائی کم تعداد گرائونڈز میں میچ دیکھنے کے لیے آرہی ہے۔ بہت سی ناپسندیدہ وجوہات کے باعث بھارت میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ 2023 شہ سرخیوں کی زینت بن رہا ہے جن میں سے ایک وجہ گرائونڈ میں کرکٹ شائقین کی ایک کم تعداد بھی ہے۔ افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بھی کرکٹ سٹیڈیم کی بڑی تعداد میں نشستیں خالی نظر آئیں۔
کرکٹ ورلڈکپ کے بھارت اور افغانستان میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران تماشائیوں کی کم تعداد دیکھ کر سابق انگلش کپتان مائیکل وال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک طنزیہ ٹویٹ کر دی جس پر سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ آگ بگولہ ہو گئےاور ٹوئٹر پر ردعمل میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے افغانستان 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے میچ کے دوران کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کی انتہائی کم تعداد پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں سوال اٹھایا کہ: بھارت کا میچ ہونے کے باوجود کرکٹ سٹیڈیم میں اتنی زیادہ سیٹیں خالی کیوں ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1712032363113324657
ہربھجن سنگھ کو مائیکل وان کا ٹوئٹر پیغام انتہائی ناگوار گزرا جس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: آپ کھیل کو دیکھ رہے ہیں یا ان خالی نشستوں کو؟ بھارتی کرکٹر کے اس ٹوئٹ پر انہیں شائقین کرکٹ کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1712101779532632492
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب بھی بھارتی بورڈ کی طرف سے وجہ بتائے بغیر منسوخ کر دی گئی تھی اور عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں کرکٹ شائقین کی تعداد انتہائی کم ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر تنقید کی گئی تھی۔ ایونٹ کے شروع میں ہونے والے میچز میں سٹیڈیمز میں تماشائیوں کی کم تعداد کے بعد بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نے ایونٹ کے منتظمین کو کہا تھا کہ سکول کے بچوں کو مفت ٹکٹ دیئے جائیں تاکہ سٹیڈیم بھر سکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/harbah1h1hh1.jpg