بھارت روس سے خریدا گیا تیل کن ممالک کو آگے فروخت کر رہا ہے؟

14indiarussiaoillalalalal.jpg

بھارت سے روسی آئل خریدنے والے یورپین یونین کے اہم خریدارممالک میں بلجیم، فرانس، ترکی اور نیدرلینڈ شامل: رپورٹ

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے بھارت کے روسی خام تیل متعدد ممالک کو بیچنے کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت روسی ایندھن خرید کر یورپین یونین میں شامل ممالک کو بیچ رہا ہے۔ بھارت سے روسی آئل خریدنے والے یورپین یونین کے اہم خریدارممالک میں بلجیم، فرانس، ترکی اور نیدرلینڈ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022ء سے 2023ء کے درمیان روس نے بھارت کو خام تیل کی ریکارڈ برآمد کی ہے جس کے بعد بھارتی ریفائنریز کی یورپی یونین کے ممالک کو جیٹ وڈیزل ایندھن کی برآمد میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بھارت کی سستے روسی خام تیل تک رسائی کے بھارتی ریفائنریز میں تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔


بھارت کو روسی خام تیل ملنے سے منافع میں اضافہ کیساتھ وہ اپنی مصنوعات یورپین یونین کے ممالک کو برآمد کرنے قابل ہو گئےہیں۔

یورپین یونین کے ممالک روس، یوکرین جنگ سے پہلے اوسطاً 1 لاکھ 54 ہزار بیرل ماہانہ بنیادوں پر جیٹ وڈیزل ایندھن بھارت سے درآمد کر رہے تھے۔ اعدادوشمار نے پتہ چلا ہے کہ یورپین یونین کے 5 فروری کو روسی پٹرولیم مصنوعیات کی درآمدات پر پابندی لگا دی تھی۔ یورپین یونین کی پابندی کے بعد مختلف ممالک کی بھارت سے جیٹ وڈیزل ایندھن کی ماہانہ بنیادوں پر خریداری میں اضافہ ہوا۔

یورپین یونین کی پابندی کے بعد مختلف ممالک بھارت سے اوسطاً 2 لاکھ بیرل جیٹ وڈیزل ایندھن خریداری کر رہے ہیں۔ ماہ مارچ میں مالی سال کے اختتام پر بھارت نے روسی خام تیل کی سب سے زیادہ خریداری کی جس کے بعد وہ روسی خام تیل درآمد کر کے برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔
 

Back
Top