
قطری حکومت کی معاملے پر خاموشی نے بھارتی بحریہ کے سبکدوش اہلکاروں کی گرفتاری کو پراسرار بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اگست کے مہینے میں بھارتی بحریہ کے 8 سکبدوش اہلکاروں کی رہائی کے لیے بھارت نے قطری حکومت سے بات چیت کیلئے اعلیٰ ایلچی دوحہ بھیج دیا ہے، آخری اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوئی۔ قطری وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے بھارتی بحریہ کے 8 سکبدوش اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی تھی لیکن گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائی تھیں، قطری حکومت کی معاملے پر خاموشی نے بھارتی بحریہ کے سکبدوش اہلکاروں کی گرفتاری کو پراسرار بنا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے کےد وران بھارتی سفارخانے کے ایک اہلکار سے قیدیوں کی ملاقات بھی کرائی تھی جبکہ بھارتی حکومت ایلچی اور اپنے سفارتکاروں کے توسط سے 10 دن سے قطری حکومت سے بات چیت کر رہی ہے اور دوسری بار قیدیوں کو بھارتی سفارتکاروں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بھارتی بحریہ سے سبکدوش کیے گئے ان افراد کو قطر کی خفیہ ایجنسی سکیورٹی بیورو کی طرف سے گرفتار کیا گیا تھا اور ستمبر کے آخر میں خاندان سے بات کرنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ بھارتی سفارتخانے کو 3 اکتوبر کو پہلی بار قونصلر رسائی دی گئی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1588125219159674880
سوشل میڈیا پر بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کی رہائی کیلئے اپیلیں اورتبصرے جاری ہیں اس حوالے سے سب سے پہلا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی شہری ڈاکٹر میتو بھارگو نے لکھا تھا کہ: براہ کرم! ہمارے بحریہ کے 8 سابق فوجیوں (افسران)، ان کے خاندان کے افراد اور ہمارے ہم وطنوں کی مدد کریں کیونکہ ان افسران نے ہمارے ملک کی خدمت کی تھی! ہماری حکومت کو فوری مدد کرنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1590196860492599296
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم مودی سامنے آئیں اور ان کیلئے کھڑے ہوں! ہم سب جانتے ہیں کہ اس کا دنیا پر کیا اثر ہے؟ براہ کرم ان کی مدد کریں جناب! وہ اس دشمنی اور خاموشی کے مستحق نہیں ہیں!
https://twitter.com/x/status/1589558349779316736
دوسری طرف اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ: 8 بھارتی سابق بحریہ افسران کو کچھ عرصہ قبل قطر میں گرفتار کیا گیا تھا! کلبھوشن یادیو کے بعد یہ ایک اور بھارتی جاسوس جاسوسی کا معاملہ بے نقاب ہوا ہے، جب ایسا ہوا تو بھارتی میڈیا نے چپ سادھ رکھی تھی لیکن آئی ایس پی آر اور میڈیا خاموش کیوں؟اور ریاست پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے میں مصروف ، ذاتی ویڈیوز اور حراستی تشدد کا شکار کر رہی ہے! دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمیشہ بھارتی ریٹائرڈ نیول آفیسرز جاسوسی کرتے پکڑے جاتے ہیں! بھارتی خلیجی خطے میں مسلم ریاستوں کیخلاف جاسوسی نیٹ ورک بنا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی قیدیوں کو قطری جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جو غیرمعمولی بات ہے کیونکہ عام طور پر ملکی سکیورٹی کے حوالے سے قیدیوں کو ہی قید تنہائی میں رکھتے ہیں جبکہ قطری حکومت کی مسلسل خاموشی نے بھارتی بحریہ کے ان اہلکاروں کی گرفتاری کو پراسرار بنا دیا ہے۔ بھارت گرفتاریوں سے واقف تھا لیکن واقعے کے 2 مہینے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی حکومت ان کی رہائی کیلئے کوششیں کر رہی ہے جبکہ بھارتی میڈیا اس حوالے سے خاموش ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bahri1112.jpg