بھارتی حکومت نے کرتارپور راہداری کھولنےکا اعلان کردیا

kartarpur-modi-11211.jpg


بھارتی حکومت نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے گردوارے تک بھارت سے آتی کرتارپور راہدری کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا اور کہا کہ 17 نومبر یعنی کل سے کرتارپورراہداری کھول دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر بند کی گئی کرتارپور راہداری کے کھلنے سے بھارتی سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا۔


واضح رہے 10 نومبر2019 کو وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 55ویں جنم دن کے موقع پرکرتارپور راہداری کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا تھا، اس راہداری کے ذریعے بھارت سے سکھ برادری بغیر کسی ویزہ کے بابا گرونانک کے گردوارے میں حاضری دے سکتے ہیں۔

اس راہدار ی کو مارچ 2020 میں بھارتی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر بند کردیا گیا تھا جسے اب بابا گرونانک کے جنم دن سے پہلے دوبارہ سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات19 نومبر کو ہوگی جس میں شرکت کیلئے بھارت سمیت دنیا بھرسے سکھ یاتریوں کا پاکستان پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
 

Back
Top