بھارتی جارحیت میں لیفٹیننٹ کرنل کا معصوم بیٹا شہید، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

screenshot_1746626393115.png


اسلام آباد – بھارت نے ایک بار پھر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بزدلانہ حملہ کیا اور آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد، باغ، اور پنجاب کے شہروں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی گولہ باری سے نہ صرف عام شہری نشانہ بنے بلکہ دو مساجد بھی شہید ہو گئیں، جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔


سرکاری و سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں 2 معصوم بچوں سمیت کم از کم 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ ان شہداء میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس بھی شامل ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔


یہ حملہ بھارت کی روایتی جارحیت اور کمزوری کا مظہر ہے، جس کا پاکستان نے فوری اور زبردست جواب دیا۔ پاک فضائیہ اور زمینی افواج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کے 3 رافیل، ایک سُخوئی، ایک مگ-29 اور 2 جنگی ڈرون مار گرائے گئے۔ مزید برآں، بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

بھارت کو اس کاری ضرب کے بعد پسپائی اختیار کرنا پڑی اور لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر سفید جھنڈے لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے صرف دفاعی ردعمل دیا ہے اور آئندہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو زیادہ شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔
 

Back
Top