
بھارتی اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی کی نفرت پر مبنی ایجنڈے کو بڑھاوا دینے والے صحافیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کے مسلمانوں، مسیحی برادری اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز ایجنڈے کو ہوا دینے والے نیوز اینکرز اور نیوز چینلز بے نقاب ہوگئے ہیں۔
ان عناصر کو بے نقاب کرنے والوں میں کوئی بیرونی طاقت ملوث نہیں ہے بلکہ بھارت کی اپنی اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے بھارتی میڈیا کے چہرے سے یہ نقاب اتارا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ بعض نیوز چینلز بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ایجنڈے کو بڑھاوا دیتے ہیں اور مسلمانوں، مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کے خلاف مواد نشر کرتے ہیں۔
بھارت کی اپوزیشن سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحاد کی جانب سے 14 نیوز اینکرز اور ٹی وی چینلز کی فہرست جاری کی گئی ہےجو نریندر مودی کے نفرت آمیز ایجنڈے کو بڑھاوا دینے میں ملوث ہیں، اپوزیشن بلاک نے یہ فہرست جاری کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان چینلز اور ان پروگرامز میں شریک نہیں ہوں گے۔

ان شخصیات میں ارناب گوسوامی، سشانت سنہا، اشوک شری واستو سمیت بھارت کے مشہور نیوز اینکرز بھی شامل ہیں۔
بھارتی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نےاس حوالے سے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں نفرت کا باعث بننے والے اس بیانیے کو جائز نہیں مانتے، لہذا ہم ایسے ٹی وی پروگرامز میں شرکت نہیں کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6bhartianchorssboycotty.jpg