Night_Hawk
Siasat.pk - Blogger
بڑھاپے میں چہل قدمی کی عادت انسان کو جوانوں کی طرح تندرست اورتوانا رکھتی ہے، تحقیق
ویب ڈیسک 18 منٹ پہلے
60 اور70 سال کی عمرمیں چہل قدمی کرنے والے انسان نوجوانوں کی طرح توانا رہتے ہیں، تحقیق، فوٹو:فائل
کولوراڈو: ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ بڑھاپے میں چہل قدمی کی عادت انسان کی عمر بڑھا نے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور انسان 70 سال کی عمر میں اپنے آپ کو توانا محسوس کرتا ہے۔
چہل قدمی کے ویسے تو بہت سے فوائد ہیں جس کی مدد سے انسان بہت سی بیماریوں سے بچ سکتا ہے لیکن امریکا کی ریاست کولوراڈو کی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بڑھاپے میں چہل قدمی کی عادت انسان کی عمر بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور عمر بڑھنے کی رفتار کا عمل سست کردیتی ہے جس کی وجہ سے انسان بڑھاپے میں بھی اپنے آپ کو نوجوان کے برابرتوانا اورتندرست محسوس کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق جولوگ 60 سے 70 سال کی عمر میں بھی چہل قدمی کی عادت کوجاری رکھتے وہ ان لوگوں کے مقابلے میں اپنے آپ کو زیادہ تندرست اور توانا محسوس کرتے ہیں جن کو چہل قدمی کی عادت نہیں ہوتی۔
Source

Last edited by a moderator: