بنگلہ دیش: انقلابی تحریک چلانے والے طلبہ کااپنی سیاسی جماعت بنانے کاعندیہ

15bananstuudentstparty.png

بنگلہ دیش میں حکومت کے خلاف کامیاب تحریک چلانے والے طلبہ نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف تحریک چلانے والے سیاسی حکومت کا تختہ الےن والے طلبہ نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا ہے اور کہا کہ اپنی اصلاحات کو برقرار رکھنے کیلئے سیاسی جماعت بنانے پر غور کررہے ہیں۔

بنگلہ دیشی طلبہ کا کہنا تھا کہ پچھلے 15 سالوں سے ملک میں جو حکمرانی کا طرز عمل ہے اس کو دوبارہ نہیں دہرانا۔


اس حوالے سے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک کے سیاسی منظر نامے کو بدلنا ہوگا کیوں کہ ہم نے نوجوان نسل کو بنیادی طور پر سیاست سے بالکل باہر کردیا ہے، تاہم طلبہ کی جانب سے ابھی تک ٹیکنوکریٹس کی حکومت سے اپنے سیاسی منصوبوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبہ تنظیموں نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کےخلاف تحریک چلائی تھی جس کا دباؤ بڑھنے پر حسینہ واجد نے عہدے سے استعفیٰ دے کر بھارت فرارہونے کا راستہ اختیار کیا تھا۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan ki taraqqi k liay zaroori hai ki Pakistani Fauj bhi khull kar Siyasat karay aur apni siyasi jamaat ka Ailaan kar day.
پاکستانی فوج کو بھی اب پردہ ہٹا دینا چاہیے اور اپنی سیاسی جماعت کا علان کر دینا چاہئے
نام وہ جو چاہے پسند کریں
 

Democratics

Senator (1k+ posts)
Pakistan ki taraqqi k liay zaroori hai ki Pakistani Fauj bhi khull kar Siyasat karay aur apni siyasi jamaat ka Ailaan kar day.
پاکستانی فوج کو بھی اب پردہ ہٹا دینا چاہیے اور اپنی سیاسی جماعت کا علان کر دینا چاہئے
نام وہ جو چاہے پسند کریں
PTI is there PARTY
 

Back
Top