
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، کرک میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے چچازاد بھائی اور گارڈ جاں بحق۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں بلدیاتی انتخابات کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے چچا زاد بھائی گارڈ سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ واقعہ میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں آج لوکل باڈیز الیکشن کیلئے پولنگ ہوئی جس کے دوران متعدد مقامات پر پرتشدد واقعات بھی رونما ہوئے جس میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک واقعہ ضلع کرک میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کے چچا زاد بھائی اور گن مین جاں بحق ہوگئے ۔
https://twitter.com/x/status/1472569950351024134
واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ علاقے میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا، زخمی ہونے والے تینوں افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ضلع خیبر کے علاقےذخہ خیل اور لنڈی کوتل میں بھی مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشنز پر حملہ کیا اور پولنگ کے سامان کو نقصان پہنچایا ، اس نتیجے میں بیلٹ باکس ٹوٹ گئے اور الیکشن مواد ضائع ہوگیا اور حملہ آوروں نے عملے کو بھی یرغمال بنالیا تھا۔
علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہونے کے بعد 20 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11firng.jpg