
مبینہ ڈائری کے بعد بشریٰ بی بی کے خلاف ایک اور کمپین۔۔۔ ڈی آئی جی آپریشنز پیش پیش۔۔ کیا جنیدسلیم کی خبر درست ثابت ہوگئی؟
کچھ روز قبل صحافی جنیدسلیم نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد رانا ثناء اللہ نے ایک اعلیٰ پولیس افسر کو کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پریس کانفرنس کریں لیکن پولیس افسر نے انکار کردیا
جنید سلیم کے مطابق راناثناء اللہ نے پولیس افسر سے کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق واقعے پر پریس کانفرنس کریں اور واقعے کو اس طرح بیان کریں تاکہ عمران خان کی تضحیک کی جائے کہ وہ چھپ گئے تھے انکی ہوائیاں اڑگئیں تھیں لیکن پولیس افسر نے اس نازک موقع پر اس طرح کی پریس کانفرنس کرنے سے دوٹوک انکار کردیا تھا۔
بعدازاں رانا ثناء اللہ نے نجی چینل کے ایک شو میں خود ہی یہ دعویٰ کردیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے گھر میں بلٹ پروف کمرا بنایا ہواتھا۔ دروازہ نہیں کھولا تو کٹر سے اسے کھولا گیا، کمرے میں 2 باکس پڑے تھے انہوں نے کہا ان کو ہاتھ نہیں لگانا، جب چیک کرنے کا بولا گیا تو انہوں نے اجازت دیدی، یہ سمجھا جارہا تھا کہ اس میں کوئی قرآنی نسخہ ہو گا لیکن ان میں تعویذ تھے۔
رانا ثناء اللہ نے ن لیگ کے حامی نجی چینل سے بات کرتے ہوئے جو دعوے کئے ویسے ہی دعوے ڈی آئی جی آپریشنز عمران کشور نے بھی کئے ۔۔ اب یہ معلوم نہیں کہ عمران خان کشور ہی وہ پولیس افسر ہیں جنہوں نے پریس کانفرنس سے انکار کیا اور بعدازاں دباؤ میں آکر نجی چینل سے بات کی۔
گزشتہ دنوں ن لیگ کے حامی سمجھے جانیوالے جیو نیوز کو انٹرویو میں ڈی آئی جی لاہور عمران کشور نے دعویٰ کیا کہ جب گرفتاری کے احکامات ملنے پر وہ زمان پارک پہنچے تو بند دروازے کھولے نہیں گئے جس کے باعث پولیس کو دروازے توڑنے پڑے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک پیالے میں رکھی پوٹلی کی راکھ میں پڑے تعویز کو چھونے لگے تو بشریٰ بی بی نے مزاحمت کی اور بولیں کہ آپ ان کو نہ چھیڑیں، یہ مقدس چیزیں ہیں۔
راناثناء اللہ اور ڈی آئی جی آپریشنز کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک سوچی سمجھی کمپین ہے اور اس کا مقصد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی تضحیک اور تذلیل کے سوا کچھ نہیں۔ یہ کمپین مبینہ ڈائری کے پروپیگنڈا فیل ہونے پر چلائی گئی لیکن اس کمپین کو بھی کوئی پذیرائی نہیں ملی، الٹا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جیو نیوز اور ڈی آئی جی آپریشنز کی مذمت کی گئی۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/digh1h1112h.jpg