
رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر پھٹ پڑے، بولے بس بہت ہوگیا،اتنا امتحان کافی ہے ایم کیو ایم کے لیے، ہمارا پیغام سمجھنے والوں کو سمجھ آجائے گا،اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں سابق میئر کراچی نے شکوہ کیا کہ ہمیں جو سیاسی آزادی ملنی چاہیے وہ نہیں مل رہی، ایم کیو ایم ہمیشہ ہوا کے مخالف ہی گئی، اب تو عادت ہوگئی ہے۔
وسیم اختر نے کہا آج کا کنونشن ثابت کرے گا کہ آپ کو ہماری بات ماننا پڑے گی،جلسہ فل پیک اور اتحاد کا مظہر ہوگا ،ہمارا پیغام سمجھنے والوں کو سمجھ آجائے گا،ہمارے 25 سے 7ایم این ایز کردئیے گئے، یہ 7 ایم این ایز کسی کے ساتھ چلے گئے تو حکومت بن جائےگی۔
وسیم اختر نے دعویٰ کیا کہ ہمارا مینڈیٹ آج بھی مضبوط ہے،مہاجروں کے تمام دھڑوں کو مخاطب کرتے ہوئے سابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مدر پارٹی تو ایم کیو ایم ہی ہے سب کو اسی میں آنا ہوگا۔
ایم کیو ایم کے تحت خواتین کنونشن آج نشترپارک میں ہورہا ہے، خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں ماضی میں خواتین نے تحریکوں میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا، جب تک کراچی کو حقوق نہیں ملیں گے، پاکستان منزل تک نہیں پہنچ سکتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/waah11ii.jpg