
خواتین کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم بھارت سے شکست کا شکار ضرور ہوئی ہوگی مگر ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے میچ کے دوران بھارت نے پاکستان کو ہرادیا مگر میچ کے دوران منظر عام پر آنے والی ایک تصویر پر قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف سوشل میڈیا پر چھاگئی ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ تصویر آئی سی سی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی جس میں بسمہ معروف اپنی 6 ماہ کی بیٹی کو گود میں اٹھائے کٹ پہنے اور سامان اٹھائے گراؤنڈ میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی تھیں۔
آئی سی سی نے یہ تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا "کرکٹ کٹ، پیک بیگزاور گود میں بچہ، پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بھارت کا مقابلہ کرنے کو تیار"۔
سوشل میڈیا صارفین نے اپنی فیملی کو ساتھ رکھتے ہوئے کھیل کے ساتھ اپنی لگن کو برقرار رکھنے پر ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کو خوب سراہا۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے بھی بسمہ معروف کی تعریف کی۔
https://twitter.com/x/status/1500491559879725058
مونا فاروق نامی صارف نے لکھا کہ یہ ایک بہت طاقتور تصویر ہے جس میں ایک عورت کھیل کھیلتے اور ملک کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1500316698406174728
ایک اور صارف نے کہا کہ کیا آپ نے کسی مرد کھلاڑی کو اپنی کٹ اور بیگز کے ہمراہ بچہ تھامے بس سے اترتے دیکھا ہے؟ایسا کچھ نہیں ہے جو ہم خواتین نہیں کرسکتیں، کیونکہ ہم سب کچھ ایک ہی وقت میں کررہی ہوتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1500366197904269314
پاکستان کی مشہور کرکٹر کمنٹیٹر مرینہ اقبال نے کہا کہ یہ تصویر ان تمام لوگوں کیلئے ایک پیغام ہے جنہیں یہ شک پیدا ہوا ہو کہ عورت اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کو ایک ساتھ لے کر نہیں چل سکتی، بسمہ معروف کو سلام۔
https://twitter.com/x/status/1500351002561683456
بھارتی صحافی سپریتا داس نے لکھا کہ یہ کتنی طاقتور تصویر ہے، مائیں ہمیشہ جدوجہد کررہی ہوتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1500312929950142464
بھارتی خواتین کرکٹرز کی جانب سے بسمہ معروف کی بیٹی فاطمہ کے ساتھ پیار کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1500484511850659842
https://twitter.com/x/status/1500415041979314177
https://twitter.com/x/status/1500495991975419908
https://twitter.com/x/status/1500420505412988931
https://twitter.com/x/status/1500506719369273346
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو107 رنز سے شکست دیدی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/19femalecricket.jpg