
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بخار کی دوائیوں کے بعد اب شوگر کی انسولین بھی ناپیدہوگئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں بخار کی گولیوں کےبعد اب شوگر کی انسولین کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے جس سے شہر اور صوبے بھرکے مریضوں کیلئے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شہر کے تقریبا تمام چھوٹے بڑے میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر انسولین دستیاب نہیں ہے جس سے شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے شدید پریشانی پیدا ہوگئی ہے، انسولین کیلئے مریض اور ان کے اہلخانہ ایک سے دوسرے میڈیکل اسٹور پر دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔
جن میڈیکل اسٹورز یا فارمیسیز پر انسولین دستیاب ہے وہ مرضی کی قیمت بتاکرمریضوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں، شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انسولین اور دیگر ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام اس پریشانی سے بچ سکیں۔
دوسری جانب لاہور کے علاوہ پشاور شہر میں بھی انسولین کی قلت کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/insualll11.jpg