
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا, ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں سے سینئر سیاسی رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا,وزیراعظم نے نئے کابینہ ارکان کی شمولیت کیلئے ورکنگ کرلی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کو اہم ٹاسک دیدیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کے کابینہ کا حصہ بننے اور وزارتوں کی تعداد کے بارے مشاورت جاری ہیں۔
قیادت کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں یہ معاملہ رکھا جائے گا ۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی توثیق کے بعد کابینہ میں شمولیت کا اعلان ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت کی ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال متحرک ہوگئے ہیں۔ ذ رائع کے مطابق احسن اقبال نے اس ایشو پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور قمر زمان کائرہ سے رابطہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 25-2024 کیلئے 18 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا وفاقی بجٹ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کرے گی,وزارت خزانہ نے بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور آج شام وفاقی کابینہ بجٹ کی حتمی منظوری دے گی جس کے بعد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سالانہ وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1800792779766854072
https://twitter.com/x/status/1800793956143243715
https://twitter.com/x/status/1800954455539454255
https://twitter.com/x/status/1801228262875771147
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1pppcabinentofferkjj.png
Last edited by a moderator: