بجٹ تجاویز:سرکاری ملازمین کی تنخواہ 50 فیصد،پنشن 20 فیصد تک بڑھانے کی سفارش

1750557748377.png

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وفاقی بجٹ 2025-26ء سے متعلق اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں، جن میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش شامل ہے۔

سینیٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں اراکین نے متفقہ طور پر متعدد اہم تجاویز منظور کیں۔


کمیٹی نے حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اس میں نمایاں اضافہ تجویز کیا ہے۔

اہم تجاویز میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، پنشن میں 20 فیصد اضافہ شامل ہے جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

اسکے علاوہ کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سالانہ 12 لاکھ روپے تک آمدن پر انکم ٹیکس میں مکمل چھوٹ کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر ڈیٹ سروس چارج ختم کرنے کی تجویز

ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں ترمیمی سفارشات میں 850 سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کی سفارش ہے

جبکہ 50 لاکھ روپے کی زرعی آمدن پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اسکے علاوہ اسٹیشنری اشیاء کو زیرو ریٹیڈ قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

ہومیوپیتھک ادویات پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کرکے 1 فیصد کرنے کی تجویز اور گرینڈ چکن پر 3 فیصد ایڈیشنل ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ای ایف ایس اسکیم کے تحت ڈائیز اور کیمیکلز پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بیوریجز اور جوسز پر ایکسائز ڈیوٹی میں 15 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے

آن لائن خریداری پر 2 فیصد انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے
 

Back
Top