بابر اعظم کے اعدادوشمار مجھ سے بھی خراب، وہ جعلی کنگ ہیں: احمد شہزاد

ah1i1h3313.jpg


امریکہ میں جاری ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پر قومی ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد کی طرف سے ایک بار پھر بابراعظم پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سابق اوپنر قومی کرکٹ ٹیم احمد شہزاد نے بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ وہ پچھلے 5 برسوں سے ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں، چند ماہ کیلئے باہر رہے تاہم ان کا کبھی احتساب نہیں کیا گیا۔

پروگرام کے میزبان نے احمد شہزاد سے سوال کیا کہ آپ کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کی بنیاد پر کیمپ کیلئے مدعو کیا گیا تھا لیکن کوئی میچ کھلائے بغیر ہی نکال دیا گیا، سلیکشن کمیٹی میں اس وقت وہاب ریاض تھے؟ جس پر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ مجھے خود خبریں دیکھ کر پتا چلا کہ مجھے باہر کر دیا گیا ہے،

انہوں نے کہا کہ مجھ سے کسی کے اختلافات تھے تو اس پر بات کرنی چاہیے تھی لیکن پچھلے کچھ عرصہ سے جو کچھ ہو رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ شاید کوئی پرسنل ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے دوران مجھے لیگز کی آفر بھی ہوئیں لیکن میں نے انہیں ٹھکرا دیا اور پی سی بی کو بھی آگاہ کیا تھا، نہ تو سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ تھا نہ ہی لیگز کھیلنے کے لیے گیا۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے ساتھ میرا موازنہ کیا جا رہا ہے جو بنتا نہیں ہے، 8 سال پہلے کرکٹ کچھ اور تھی اب ماڈرن ڈے کرکٹ میں بدل چکی اور اس وقت کی تنخواہ اور ہماری تنخواہوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ بابر اعظم کے پاس بطور کپتان تمام طاقت موجود تھی، جو بھی کھلاڑی انہوں نے مانگا دیا گیا لیکن پاکستان کو اس کے باوجود کوئی ٹائٹل نہیں جتوا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت بڑے بڑے سپرسٹارز بھی آئے جن کا احتساب بھی کیا گیا تاہم بابر اعظم واحد ایسے کپتان ہیں جنہیں کسی نے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا۔ بابر اعظم ڈومیسٹک کرکٹ والے کھلاڑیوں کو نہیں کھلایا بلکہ دوستوں کو ٹیم میں شامل کرتے رہے، جو بلے باز پرفارم نہیں کرتا تھا اسے بائولر بنا دیا ، جب وہاں بھی فیل ہوا تو فیلڈر بنا کر پلئینگ الیون کا حصہ بنا لیا۔

احمد شہزاد نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کے اعدادوشمار مجھ سے بھی گھٹیا ہیں، وہ جعلی کنگ ہیں، آئی سی سی ٹورنامنٹس میں میرے اور بابر اعظم کے سٹیٹس نکال کر دیکھ لیں وہاں پر بھی وہ مجھ سے پیچھے ہیں۔ احمد شہزاد نے 31.25 کی ایوریج سے 9 اننگز میں 250 رنز بنا رکے ہیں، ان کا سٹرائیک ریٹ126.90، سب سے زیادہ سکور 111 ہیں جن میں ایک سنچری اور 1پلیئر آف دی میچ ایوارڈ شامل ہیں۔

بابر اعظم 27.85 کی ایوریج سے 22 اننگز میں 585 رنز بنا چکے ہیں، ان کا سٹرائیک ریٹ 112.06 جبکہ زیادہ سے زیادہ سکور 70 رنز ہیں، احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جعلی کنگ ہیں جعلی کنگ! بابر اعظم ریکارڈ بنانے کیلئے کھیلتے ہیں پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس میں کامیابی دلوانے کیلئے نہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کو پاگل بنایا گیا ہے اور کچھ نہیں ہے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)


چِہ پِدّی چِہ پِدّی کا شوربَہ

Is he in his senses???
Babar Azam has had smashed every record in the book of cricket and undoubtedly is a number 1 player in the modern cricket.
 

ammadk

Minister (2k+ posts)
2 maheny pehly tak Aamir or Imad wasim bhi idr beth kr bari bari baten krty thy..bsdk tournament mai haal dekh lo.
 

Back
Top