
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بعد سینئر مینجر وہاب ریاض نے بھی صحافی مبشر لقمان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا,ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے صحافی کو لیگل نوٹس میں وی لاگ میں لگائے گئے الزامات پر 14 دنوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ اور پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔
وہاب ریاض نے مؤقف اپنایا کہ جس طرح اپنے یوٹیوب چینل پر ہتک آمیز بیانات جاری کیے تھے اسی چینل کے ذریعے معافی بھی مانگیں۔ 14 روز میں معافی نہ مانگی تو آپ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
اس سے قبل بابر اعظم نے بھی مبینہ الزامات عائد کرنے پر اینکر و یوٹیوبر اور صحافی مبشرلقمان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا۔
اینکرپرسن نے اپنی ویڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ بابراعظم نے میچز کے نتائج تبدیل کرنے کے لیے مہنگی گاڑیاں، دبئی اور آسٹریلیا میں اپارٹمنٹس حاصل کیے، جب کہ ان پر بکیز سے روابط کا الزام بھی عائد کیا گیا، جس میں ان کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں اور کچھ سابق کرکٹرز کا نام بھی لیا تھا۔
اینکرپرسن نے خصوصی طور پر ٹی20 ورلڈکپ میں میزبان امریکا کے خلاف پاکستان کے افتتاحی میچ پر شکوک شبہات کا اظہار کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست ہوئی تھی۔
اینکرپرسن نے خصوصی طور پر ٹی20 ورلڈکپ میں میزبان امریکا کے خلاف پاکستان کے افتتاحی میچ پر شکوک شبہات کا اظہار کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست ہوئی تھی۔