
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنےکیلئے 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں خوراک کے بحران سے نمٹنے کیلئے چودہ ارب ڈالر کےپروگرام کے تحت پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کا اعلان کردیا ہے جو 2022 سے 2025 تک جاری رہے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قرض کی منظوری آئندہ ماہ دیدی جائے گی۔
اےڈی بی کے صدر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے جنم لینے والے بحران سے نمٹںے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے، اس مقصد کے تحت بینک ہنگامی بنیادوں پر پاکستان کو تیس لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی دے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی بینک نے موجودہ موسمیاتی صورتحال پر پاکستان کو 2 ارب ڈالرز دینے پر غور کیا تھا۔
عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ سیلاب کے باعث لائیو اسٹاک اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔ عالمی بینک پاکستان کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہے۔
انہوں ںے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کو ریلیف کے اقدامات کر رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/adbp11.jpg