اے آروائی نے شہید ارشد شریف کے شو "پاورپلے"کا سٹوڈیو ختم کردیا

arshadiahshsa.jpg


شہید ارشد شریف کے پروگرام پاورپلے کا سٹودیو ختم کردیا گیا

اے آروائی نیوز نے شہید ارشد شریف کے پروگرام پاورپلے کا سٹودیو ختم کردیا گیا، نیا شو شروع کرنے کیلئے سٹوڈیو سے تمام سامان ہٹادیاگیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی ہے لیکن اے آروائی کے عہدیدار عماد یوسف نے اسکی وضاحت کی ہے۔
787f82b3-7454-4271-b55f-7d4cc8e37f07.jpg


ارشد شریف شہید کی والدہ کی درخواست پر اے آر وائی انتظامیہ نے پاور پلے کا سیٹ اسٹوڈیو سے ہٹا کر محفوظ کر لیا ہے۔ اُن کی والدہ نے میری موجودگی میں سلمان اقبال صاحب سے درخواست کی تھی کہ میرے بیٹے کے پروگرام کا نام اور سیٹ کہیں اور استعمال نہیں ہونا چاہئیے-
545d934a-d2f2-4051-b6f4-718f591a21c8.jpg


fc53cd0b-82a9-4cd3-a5ae-7495790e1175.jpg


سلمان اقبال اور اے آر وائی انتظامیہ نے آج اُن کے حکم کی تعمیل کی ہے۔ اب جو بھی نیا پروگرام ہو گا وہ نئے نام کے ساتھ ہو گا- برائے مہربانی ارشد شریف شہید کے نام پر پوائینٹ اسکورنگ اور سیاست چمکانے انہوں نے مزید کہا کہ سے گریز کریں۔ ارشد شریف ہماری ذمہ داری تھا اور ہمیشہ رہے گا۔
https://twitter.com/x/status/1644439261263921188
ارشدشریف کے شو کا سٹوڈیو ختم کرنے پر صحافی خاورگھمن کا کہنا تھا کہ شہید ارشد کے پروگرام کا سیٹ کل جب اتارا جا رہا تھا دل خون کے آنسو رو رہا تھا۔ سب سے پہلے ٹی وی پر میں ارشد کے ساتھ آیا تھا۔ ظالموں نے ہمارا بھائی تو ہم سے جدا کر دیا ہے لیکن وہ ہمیشہ چودھویں کے چاند کی طرح ہماری زندگیوں میں چمکتا رہے گا۔ اور ان کا پیچھا کرتا رہے گا۔
https://twitter.com/x/status/1644480276997853184
اسامہ طیب کا کہنا تھا کہ یہ ایک سٹوڈیو ارشد شریف کی یاد میں رکھا بھی جا سکتا تھا۔ اور کچھ نہیں تو اسی نام اور سیٹ سے کسی اور اینکر سے پروگرام بھی کروایا جا سکتا تھا۔ مگر یہ کارپوریٹ ورلڈ ہے،
https://twitter.com/x/status/1644491158322642944
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہفتے میں چار دن ارشد شریف شہید بیٹھ کر کہتے تھے "پاکستان اور دنیا بھر میں لاکھوں دیکھنے اور سننے والوں کو ارشد شریف کا سلام" آج اے آر وائی نیوز نے اس جگہ کو سٹوڈیو سے ہٹا دیا گیا
https://twitter.com/x/status/1644466788061810689
 

Back
Top